Wed, 04 Dec 2024 10:48:39
راہل گاندھی بدھ کے روز سنبھل کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ تشدد زدہ علاقوں کا جائزہ لیں گے۔ کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے بتایا کہ اس دورے میں پارٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر راہل گاندھی کے ہمراہ کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کے شامل ہونے کی بھی توقع ہے۔ وفد میں پارٹی کے ریاستی انچارج اویناش پانڈے اور دیگر مقامی رہنما بھ
View more
Wed, 04 Dec 2024 07:10:23
دہلی ہائی کورٹ نے ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کے قومی سکریٹری اور انسانی حقوق کے کارکن ندیم خان کو 6 دسمبر تک گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا ہے۔ ان پر دہلی پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں نفرت انگیزی اور تشدد کو فروغ دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 19:30:28
ریاستی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق بینگلورو میں مقیم کاروار بینگا سے تعلق رکھنے والے وکیل شاہ الحمید رحمان کو ریاست کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 19:26:45
بھٹکل تعلقہ لیول پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں ملی اسکولوں کے طلبہ نے بھی مختلف زمروں میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ لیول مقابلوں کے لیے اپنی جگہ بنائی ہے۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 19:25:59
جوگن کوپّا گاوں میں غبارے میں منھ سے ہوا بھرنے کے دوران غبارہ گلے اندر پھنس جانے سے دم گھٹنے کی وجہ سے ایک لڑکے کی موت واقع ہوگئی ۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 18:29:53
کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ ایویلیوایشن بورڈ (KSEAB) نے 2025 کے لیے 2nd PUC اور SSLC کے امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے۔ یہ ٹائم ٹیبل KSEAB کی سرکاری ویب سائٹس kseab.karnataka.gov.in اور pue.karnataka.gov.in پر دستیاب ہے۔ کرناٹک کے 2nd PUC امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے اور 19 مارچ تک جاری رہیں گے، جبکہ کرناٹک ایس ایس ایل سی امتحانات 20 مارچ سے شروع ہو کر 2 اپریل کو ختم ہوں گے۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 17:51:22
کیرالہ کےالاپپوزا میں پیر کی رات ایک المناک سڑک حادثہ رونما ہوا، جہاں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی بس ایک کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار 5 نوجوانوں کی موت ہو گئی، جن میں سبھی ایم بی بی ایس کے طلبا تھے۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ کلارکوڈ کے قریب رات تقریبا 10 بجے پیش آیا۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 17:45:39
تمل ناڈو کے تروانملا ضلع میں گردابی طوفان ’فینگل‘ کی وجہ سے مسلسل بارشوں کے دوران ایک بڑا سانحہ پیش آیا۔ ایک بھاری چٹان کا ٹکڑا ایک گھر پر گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 4 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جنہیں فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلیٰ ادے ندھی اسٹالن نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان ک
View more
Tue, 03 Dec 2024 17:41:09
لوک سبھا کی آج کی کارروائی کے دوران سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے سنبھل میں پیش آنے والے حالیہ تشدد کو ایک منظم سازش کا شاخسانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنبھل، جو ہمیشہ بھائی چارے اور اتحاد کی علامت رہا ہے، انتظامیہ کے متنازعہ فیصلوں کی وجہ سے کشیدگی کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اکھلیش یادو نے نشاندہی کی کہ 19 نومبر کو عدالت کے حکم کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ضلع مجسٹریٹ اور پولیس اہلکار سنبھل کی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy