Wed, 04 Dec 2024 16:53:32
دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی سردی نے اپنا رنگ جمانا شروع کر دیا ہے۔ میدانی علاقوں میں ہلکی ٹھنڈ محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ پہاڑی خطوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ہماچل اور کشمیر کے متعدد علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ دھند نے بھی زندگی کو متاثر کیا ہے، اور کئی مقامات پر پارہ نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 12:57:03
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد کے حق میں ہندوستان نے ووٹ دیا جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 1967 سے قابض فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم سے انخلاء کرے۔ قرارداد میں مغربی ایشیا میں ایک جامع، منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کی اپیل کو بھی دہرایا گیا ہے۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 12:53:33
مہاراشٹر میں دیویندر فڈنویس کی قیادت میں نئی حکومت کا قیام 5 دسمبر کو ہونے جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دیویندر فڑنویس وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائیں گے، جبکہ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار نائب وزرائے اعلیٰ کے عہدے سنبھالیں گے۔ یہ تقریب ممبئی کے آزاد میدان میں منعقد کی جائے گی، جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ممبئی پولیس کے 2500 اہلکاروں کے علاوہ ٹاسک فورس، مسلح پولیس فورس اور دیگر ایجنسیاں
View more
Wed, 04 Dec 2024 12:10:13
تمل نا ناڈو میں آئے ہوئے طوفان فینگل کی وجہ سے دکشن کنڑا ضلع میں زبردست بارش ہوئی جس سے مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ حالانکہ کل دوپہر کے بعد سے بارش کی شدت کم ہوگئی ہے لیکن اس کا اثر متعدد علاقوں میں محسوس ہوا ۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 11:58:56
جنوبی کوریا میں 3 دسمبر 2024 کو صدر یون سک یول نے ایمرجنسی مارشل لاء کا نفاذ کیا۔ صدر نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ پارلیمنٹ پر قابو پانے، شمالی کوریا کے ساتھ ہمدردی رکھنے اور حکومت کی کارکردگی کو مفلوج کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔ یہ فیصلہ ایک ٹیلی ویژن بریفنگ میں کیا گیا، جس سے ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کی عکاسی ہوتی ہے۔ صدر یون سک یول، جو 2022 میں اقتدار میں آئے، کو نیشنل اسمبلی میں اپوز
View more
Wed, 04 Dec 2024 11:56:07
نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے کسانوں کے حوالے سے مرکزی حکومت کے رویے پر سوال اٹھایا ہے۔ منگل کو انہوں نے وزیر زراعت سے سوال کیا کہ کسانوں سے کیے گئے تحریری وعدے کیوں پورے نہیں کیے گئے۔ نائب صدر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ وزیر زراعت سے کہتے ہیں، "ہر لمحہ بھاری ہے، میری آپ سے گزارش ہے کہ مجھے بتائیں، کیا کسانوں سے وعدہ کیا گیا تھا؟ وہ وعدہ کیوں نہیں پورا کیا گیا؟ ہم وعدہ پورا کر
View more
Wed, 04 Dec 2024 11:48:11
کانگریس نے ایک بار پھر وزیر اعظم مودی اور مرکزی حکومت کو متعدد مسائل پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے ایک پریس بریفنگ کے دوران ہندوستانی کسانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مشکل وقت میں ملک کے لیے آسانیاں فراہم کرتے ہیں، مگر وزیر اعظم مودی ان کسانوں کے لیے دہشت گرد اور غنڈہ جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔
View more
Wed, 04 Dec 2024 11:42:53
اتر پردیش کے نوئیڈا میں ہزاروں کسان حکومت کی جانب سے لی گئی زمینوں کے مناسب معاوضے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں۔ اس احتجاج کے دوران سنیوکت کسان مورچہ کے بعض رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ بڑھنے کے آثار ہیں۔ اس حوالے سے بھارتیہ کسان یونین ٹکیت (بی کے یو) نے 4 دسمبر کو گریٹر نوئیڈا کے زیرو پوائنٹ پر ایک مہاپنچایت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی قیادت راکیش ٹکیت کریں گے۔ اس مہاپنچایت میں
View more
Wed, 04 Dec 2024 11:38:52
کانگریس کے ایک نمائندہ وفد نے 3 دسمبر کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ اس ملاقات میں کانگریس کے رہنماؤں نے ووٹنگ کے فیصد سمیت 4 اہم نکات پر الیکشن کمیشن سے وضاحت کی درخواست کی۔ وفد میں شامل کانگریس کے سینئر لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ہم نے الیکشن کمیشن کے ساتھ تفصیل سے بات کی ہے۔ اگر انتخابات ’لیول پلیئنگ ف
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy