Mon, 09 Dec 2024 11:36:54
اتوار کی رات دہلی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ تاہم، بارش کی وجہ سے اسموگ کی سطح میں کمی کا امکان ہے۔ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ دہلی میں آج صبح اے کیو آئی کی اوسط سطح 272 درج کی گئی ہے، جو خراب زمرے میں آتا ہے۔ آنند وہار میں اے کیو آئی 352 اور بوانا میں 324 درج کیا گیا ہے، جو انتہائی خراب زمرے میں شمار ہوتا ہے۔ مح
View more
Mon, 09 Dec 2024 11:29:10
سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو 1997 کے حراستی تشدد کیس میں بڑی راحت ملی ہے۔ گجرات کے پوربندر کی ایک عدالت نے سابق آئی پی ایس افسر کو بری کر دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ استغاثہ کیس کو معقول شک سے بالاتر ثابت نہیں کرسکا۔اس معاملے میں ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش پانڈیا نے گزشتہ ہفتہ کو اس وقت کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجیو بھٹ کو ثبوت کی کمی کی وجہ سے شک کا فائدہ دیتے ہوئے آئی پی سی کی دفعات کے تحت
View more
Mon, 09 Dec 2024 11:24:53
پنجاب اور ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر کسانوں نے دہلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس کی طرف سے آنسو گیس اور پانی کی بوجھار کے بعد کئی کسان زخمی ہو گئے۔ اس کے نتیجے میں کسانوں نے اپنا احتجاج ملتوی کر دیا۔
View more
Mon, 09 Dec 2024 11:10:28
کل کا دن انڈین کرکٹ ٹیم کے لیے مشکلات سے بھرا رہا ہے۔ سینئر ٹیم نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کیا جبکہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے ہندوستان کو 59 رنوں سے ہرا دیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے 2024 انڈر 19 ایشیا کپ کا خطاب جیت لیا۔ فائنل میں ہندوستان کے بلے بازوں کی کارکردگی کمزور رہی، اور پوری ٹیم 139 رنوں پر آل آؤٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش نے ہندوستا
View more
Mon, 09 Dec 2024 11:04:44
اتر پردیش اسمبلی میں اپوزیشن اور سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اکھلیش یادو نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ انتظامیہ چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں تمام فیصلے افسر شاہی کے ذریعے ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوامی مسائل حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہو رہے ہیں اور ریاست میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
View more
Mon, 09 Dec 2024 10:59:53
پچھلے کچھ دنوں سے ملک بھر میں مذہبی مقامات کو لے کر تنازعات کا ماحول گرم ہے۔ کہیں مساجد کے سروے کی بات ہو رہی ہے تو کہیں درگاہوں کے نیچے مندر ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ ان معاملات نے نہ صرف عوام کے جذبات کو متاثر کیا ہے بلکہ کئی جگہوں پر حالات کشیدہ ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔
View more
Sun, 08 Dec 2024 18:47:57
شہر کی سینئر سوِل اینڈ جے ایم ایف سی عدالت نے کم عمر لڑکے کو بائک دینے والے والد کو 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔
View more
Sun, 08 Dec 2024 18:43:30
اتر کنڑا ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی پولیس ٹریننگ شعبے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آلوک کمار نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر انجام دئے جانے والے سائبر فراڈ کا معاملہ ڈکیتی سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے ۔
View more
Sun, 08 Dec 2024 18:34:26
مقامی تاجروں کو استحکام اور تقویت پہنچانے کے مقصد سے انڈین نوائط فورم کی جانب سے آئی این ایف ٹریڈ ایکسپو 2025 منعقد ہوگا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy