Tue, 10 Dec 2024 16:46:44
پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں نے راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے۔ انڈیا بلاک کے اپوزیشن اتحاد نے آج سہ پہر 1 بج کر 37 منٹ پر یہ قرارداد راجیہ سبھا کے سیکریٹری جنرل کے پاس جمع کروائی۔ تحریک پر 60 اراکین کے دستخط درج ہیں۔
View more
Tue, 10 Dec 2024 12:08:10
کرناٹک حکومت نے ایک چار رکنی تحقیقاتی پینل تشکیل دیا ہے جس میں کرناٹک اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ایم کنا گولی، اسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر دینکٹیش، بنگلور میڈیکل کالج کی مائیکرو بایولوجسٹ ڈاکٹر عاصمہ بانو اور راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایک سینیئر فارماکولوجی پروفیسر شامل ہیں جنہیں وائس چانسلر نے نامزد کیا ہے۔
View more
Tue, 10 Dec 2024 12:02:50
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ بی جے پی انتخابی مہم کے دوران جھوٹ پھیلا رہی ہے۔ سندور میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جہاں حال ہی میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں کانگریس کے امیدوار انا پور نا تکا رام کی حمایت میں ووٹروں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، سدارامیا نے وزیر اعظم پر الزام لگایا کہ وہ یہ ثابت کرنے کے
View more
Tue, 10 Dec 2024 11:49:13
ساحر لدھیانوی کا یہ مصرعہ ہندوستان کے موجودہ معاشی حالات پر بالکل صادق آتا ہے۔ جہاں ایک طرف ملک کی معیشت میں ارب پتیوں کی تعداد اور ان کی دولت تیزی سے بڑھ رہی ہے، وہیں دوسری طرف عوام کی ایک بڑی تعداد غربت، بے روزگاری، اور ضروریات زندگی کی عدم دستیابی کا شکار ہے۔ یہ تضاد ملک کے سماجی توازن کو بگاڑ رہا ہے اور اقتصادی پالیسیوں پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر رہا ہے۔
View more
Tue, 10 Dec 2024 11:29:25
کووڈ وبائی مرض کے بعد سے مفت راشن حاصل کرنے والے تارکین وطن مزدوروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے، سپریم کورٹ نے 9 دسمبر کو سوال اٹھایا، "مفت سہولیات کب تک فراہم کی جا سکتی ہیں؟"
View more
Tue, 10 Dec 2024 11:22:29
لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کارروائی کے دوران ہنگامہ و التوا معمول کی بات بن چکی ہے۔ تاہم آج راجیہ سبھا میں جو کچھ ہوا، اس پر اپوزیشن پارٹیوں نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری نے تو مودی حکومت کو بلاواسطہ طور پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس نے ایوان کی کارروائی کو گروی رکھ دیا ہے۔
View more
Tue, 10 Dec 2024 11:16:52
ہندوستان میں بڑھتی بے روزگاری کی وجہ سے بڑی تعداد میں نوجوان بیرون ممالک ملازمت کے مواقع کی تلاش میں مجبور ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم مودی سمیت بی جے پی کے رہنما یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت بیرون ممالک میں مواقع بہ آسانی دستیاب ہیں اور نوجوانوں کو روزگار مل رہا ہے۔ تاہم کانگریس نے اتر پردیش کے ایک نوجوان کے کیس کے ذریعے اس صورتحال کی تلخ حقیقت کو آشکار کیا ہے۔
View more
Tue, 10 Dec 2024 11:05:52
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے کو ایک انسانی بحران قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اس معاملے میں واضح پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔ عمر عبداللہ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے تئیں ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر انہیں واپس بھیجنا ممکن ہے تو بھیج دیا جائے، لیکن اگر یہ ممکن نہیں ہے تو ہمیں انہیں بھوک اور سردی سے مرنے کے لیے تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔‘‘
View more
Tue, 10 Dec 2024 10:51:28
عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنی امیدواروں کی دوسری فہرست آج جاری کی ہے۔ پہلی فہرست میں 11 امیدواروں کے نام شامل کیے گئے تھے، جبکہ دوسری فہرست میں 20 امیدواروں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عآپ نے اپنی دوسری فہرست میں 13 موجودہ اراکین اسمبلی کے ٹکٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ اس فیصلے پر کانگریس نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے، جسے پارٹی کی حکمت عملی پر تنقید سمجھا جا ر
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy