Mon, 09 Dec 2024 19:14:57
سپریم کورٹ نے پیر کو مفاد عامہ کی ایک عرضی کو خارج کر دیا، جس میں سیاسی پارٹیوں کو کام کی جگہ پر خواتین کے جنسی ہراسانی کے روک تھام، ممانعت اور ازالہ ایکٹ، معروف ’پوش ایکٹ‘ کے دائرہ میں لانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس منموہن کی بنچ نے عرضی گزار سے کہا کہ پہلے وہ اس معاملے میں الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں۔ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جو سیاسی پارٹیوں کے کام کاج کو دیکھتا ہے ا
View more
Mon, 09 Dec 2024 17:50:35
مغربی بنگال میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ غیر قانونی طور پر بم بنانے کے دوران ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ایک عمارت شدید طور پر منہدم ہو گئی۔ دھماکہ کچا بم باندھنے کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد کی جانیں گئیں۔ سوشل میڈیا پر دھماکے کے متاثرہ عمارت اور اس کے ملبے کے ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں۔
View more
Mon, 09 Dec 2024 17:46:39
سپریم کورٹ نے پیر کے روز وہ عرضی خارج کر دی جس میں پنجاب کی شاہراہوں پر کسانوں کے احتجاج کے سبب پیدا ہونے والی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے مرکزی حکومت اور دیگر حکام کو ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس منموہن کی بنچ نے واضح کیا کہ یہ معاملہ پہلے سے ہی عدالت میں زیر غور ہے اور وہ ایک ہی موضوع پر بار بار عرضیوں کی سماعت نہیں کر سکتی۔
View more
Mon, 09 Dec 2024 17:29:20
ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) اپنے سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ جنوبی افریقہ نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی سری لنکا کو شکست دے کر ڈبلیو ٹی سی ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد ہندوستان کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں، کیونکہ ٹیبل میں آسٹریلیا دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ یاد رہے کہ ڈبلیو ٹی سی فائنل ان دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جو ٹیبل میں پہل
View more
Mon, 09 Dec 2024 17:20:58
دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے انتخابات کا اعلان ابھی باقی ہے، لیکن سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) نے آج اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے، جس میں 20 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس فہرست میں اعلان کردہ 20 نشستوں میں سے 13 پر موجودہ اراکین اسمبلی کو دوبارہ موقع نہیں دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 09 Dec 2024 17:16:52
سپریم کورٹ نے منی پور میں 2023 کے تشدد سے متعلق ایک درخواست پر آج سماعت کی۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے تشدد کے دوران جلائی گئی، لوٹی گئی یا قبضہ کی گئی جائیدادوں اور عمارتوں کی تفصیلات پر مبنی ایک مہر بند رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ رپورٹ میں جائیداد کے مالک کا نام اور پتہ بھی شامل کیا جائے، ساتھ ہی یہ وضاحت کی جائے کہ ان جائیدادوں پر فی الحال کون قابض ہے۔ یہ معاملہ چیف جسٹس آف انڈیا سن
View more
Mon, 09 Dec 2024 17:13:51
اتر پردیش کے سنبھل میں واقع شاہی جامع مسجد کے معاملے میں سروے رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جانی تھی، لیکن ایڈووکیٹ کمشنر کی جانب سے یہ رپورٹ پیش نہیں کی جا سکی۔ ایڈووکیٹ کمشنر نے صحت کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے مزید 15 دنوں کی مہلت طلب کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ کمشنر رمیش سنگھ راگھو نے کہا ہے کہ سول کورٹ (سینئر ڈویژن) شام تک اس درخواست پر اپنا فیصلہ سنانے کا امکان ہے۔
View more
Mon, 09 Dec 2024 12:49:08
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں بغاوت کے بعد پیدا ہوئے حالات کے پیش نظر آج ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ میٹنگ میں شام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس سے متعلق اہم اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy