Sun, 08 Dec 2024 11:14:12
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس آر ایف نریمن نے ایودھیا معاملے میں 2019 میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو انصاف کے اصولوں اور سیکولرزم کے نظریے کے منافی قرار دیا۔ جسٹس نریمن نے کہا کہ ایودھیا مقدمے کا فیصلہ ملک میں عدالتی نظام اور سیکولر بنیادوں پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔ یہ خیالات انہوں نے سابق چیف جسٹس اے ایم احمدی کی یاد میں قائم احمدی فاؤنڈیشن کے افتتاحی لیک
View more
Sun, 08 Dec 2024 10:57:15
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے دہلی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اروند کیجریوال حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں سیاسی بیانات سے گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں روزانہ بڑھتے جرائم اور خواتین کی سلامتی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے، لیکن کیجریوال ان مسائل پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ یہ وہی کیجریوال ہیں جو ماضی میں نربھیا معاملے پر آو
View more
Sun, 08 Dec 2024 01:14:45
بھٹکل میں ایک 35 سالہ سیول انجینئر کی نعش سڑک کنارے سے برآمد ہونے کے بعد شکوک و شبہات پائے جارہے ہیں کہ یہ قتل کی واردات ہوسکتی ہے۔ واردات سنیچر رات قریب ساڑھے نو بجے کی ہے۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 21:15:16
محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے 2024-25 کے لیے سرکاری، منظور شدہ اور نجی کالجوں میں بی۔ایڈ (این۔سی۔ٹی۔ای۔ سے منظور شدہ) کورسز میں تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء (مسلمان، عیسائی، جین، بدھ، پارسی، سکھ) کے لیے اسکالرشپ کی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 20:22:13
کُنداپور تعلقہ کے کوڈی بیچ پر ہفتہ کی شام کو پیش آئے ایک افسوسناک حادثہ میں تین بھائی سمندر میں نہانے کے دوران لہروں کی زد میں آکر ڈوبنے لگے، جس کے دوران ایک کو بچالیا گیا، جبکہ دو بھائی حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 19:10:18
کیرالہ کی پینارائی وجین حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں، ریاستی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 16 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے جو 5 دسمبر سے نافذ ہو چکا ہے۔ اس اقدام پر کانگریس نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس پر اڈانی کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 19:03:31
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مہادیو آن لائن بیٹنگ ایپ کے کیس میں 387.99 کروڑ روپے کی اضافی جائیداد ضبط کی ہے۔ ان جائیدادوں پر عارضی ضبطگی کے احکام پی ایم ایل اے کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ یہ جائیدادیں مختلف سٹے بازی ایپ/ویب سائٹس کے پروموٹروں، پینل آپریٹرز اور ان کے معاونین کے نام پر ہیں اور یہ چھتیس گڑھ، ممبئی، مدھیہ پردیش اور ماریشس میں واقع ہیں۔
View more
Sat, 07 Dec 2024 18:55:32
شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ہندوستانی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کی ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’شام کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو اگلے نوٹس تک شام کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔‘‘
View more
Sat, 07 Dec 2024 18:52:27
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کو 20 دن گزر چکے ہیں، لیکن اب بھی کئی لوگ ان پر یقین کرنے سے قاصر ہیں۔ ای وی ایم پر مسلسل سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، اور مختلف دلائل پیش کیے جا رہے ہیں۔ ای وی ایم پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے آج شیوسینا یو بی ٹی کے اراکین اسمبلی نے اسمبلی میں حلف برداری کی تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔ شیوسینا یو بی ٹی کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے نے اس موقع پر کہا، ’’ہم نے حلف برداری میں شرکت نہی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy