Sun, 08 May 2022 13:33:15
مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء سے متصل نہر سویز زون میں دہشت گردی کے حملے میں گیارہ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ مصری فوج نے ہفتے کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ فوجیوں نے انتہا پسندوں کی سرگرمیوں کا مرکز علاقے میں ان کے دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ خود اس میں کام آگئے ہیں۔
View more
Sun, 08 May 2022 13:28:22
ہماچل پردیش کی دھرم شالہ میں واقع قانون ساز اسمبلی کے مین گیٹ اور باؤنڈری وال پر نامعلوم افراد نے گزشتہ شب خالصتان کے پرچم نصب کر دئے، جس کے سبب پولیس اور انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آناً فاناً میں اسمبلی کے گیٹ اور باؤنڈری وال سے خالصتانی پرچموں کو ہٹا دیا گیا۔ پولس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے اور معلوم کیا جا رہا ہے کہ اس شرارت کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
View more
Sun, 08 May 2022 13:25:10
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما تیجندر پال سنگھ بگا کی گرفتاری 10 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے بگا کے گرفتاری وارنٹ کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد یہ فیصلہ لیا۔ خیال رہے کہ بگا نے موہالی کورٹ کی طرف سے جاری کردہ گرفتاری وارنٹ کے خلاف ہفتہ کی شام دیر گئے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔
View more
Sun, 08 May 2022 13:20:26
دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا کی طرف سے لکھے گئے خط کے بعد کارپوریشنوں کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور تین دن پہلے جنوبی دہلی کے سنگم وہار میں بلڈوزر چلایا گیا ہے ۔
View more
Sun, 08 May 2022 00:03:44
دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا کی طرف سے لکھے گئے خط کے بعد کارپوریشنوں کی طرف سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور تین دن پہلے جنوبی دہلی کے سنگم وہار میں بلڈوزر سے تجاوزات ہٹائی گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے چلائی جا رہی یہ مہم 13 مئی تک جاری رہے گی۔
View more
Sun, 08 May 2022 00:01:00
کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت نے ایل پی جی پر دی جانے والی سبسڈی کو ختم کرکے غریب اور متوسط طبقے کو کاری ضرب لگائی ہے۔ خیال رہے کہ ہفتہ کے روز ملک بھر میں 14.2 کلو والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب ملک کی راجدھانی میں 14.2 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 999.50 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔
View more
Sat, 07 May 2022 23:57:21
گجرات کے پوربندر ضلع واقع گوسابار کے 600 سے زائد م سلمانوں نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کر خودکشی کی اجازت مانگی ہے، امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اس معاملے میں سماعت ہوگی۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایک ساتھ 600 لوگوں نے خود کشی کی اجازت کے لیے درخواست دی ہے
View more
Sat, 07 May 2022 23:55:01
جھارکھنڈ واقع جمشید پور میں ٹاٹا اسٹیل پلانٹ کے اندر زور دار دھماکہ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ دھماکے کے بعد پورے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ پلانٹ میں آگ لگنے اور گیس رساؤ ہونے کے بعد ملازمین کو فوراً وہاں سے باہر نکالا گیا۔ آگ اس قدر تیز تھی کہ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو بلایا پڑا۔
View more
Sat, 07 May 2022 23:52:25
اترپردیش کے ضلع بدایوں میں پی ڈبلیو ڈی کے ٹھیکیداروں کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy