Wed, 05 Mar 2025 12:20:51
کینرا رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے ضلع پنچایت ہال میں میٹنگ میں شرکت کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کہا کونکن ریلوے گزرنے والی چار ریاستوں میں سے کیرالہ، گوا اور مہاراشٹرا کو چھوڑ کرناٹکا ہی ایک ایسی ریاست ہے جہاں سے کونکن ریلوے کو حکومت کی طرف سے کوئی تعاون نہیں مل رہا ہے اور اس وجہ سے یہاں ریلوے اسٹیشنوں پر بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں ۔
View more
Wed, 05 Mar 2025 11:51:10
ریاستی حکومت نے منگلورو اور اُڈپی کو جوڑنے والے میٹرو ریل پروجیکٹ کے لیے ایک ماسٹر پلان تیار کرنے کی سمت میں اقدامات کا آغاز کیا ہے ۔ مجوزہ 64 کلومیٹر طویل انٹرسٹی میٹرو ریل لنک کا مقصد منگلورو، اڈپی اور منی پال کو جوڑنا ہے ۔
View more
Wed, 05 Mar 2025 11:48:45
کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں موسم کی غیر معمولی تبدیلی اورمسلسل بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس مرتبہ مانسون سے پہلے والی بارشوں کا سلسلہ مقررہ وقت سے پہلے ہی شروع ہو سکتا ہے ۔
View more
Wed, 05 Mar 2025 01:24:50
پیردیر رات کو نئی دہلی ائرپورٹ پرسوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے نیشنل صدر ایم کے فیضی کی گرفتاری پرسخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے منگل کو ملک کے مختلف علاقوں میں ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے گرفتاری کی سخت مذمت کی ہے اوراپنے رہنما کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Mon, 03 Mar 2025 15:53:30
بھٹکل نیشنل ہائی وے پر اسکول وین اورلاری کے درمیان ہوئی ٹکر میں وین ڈرائیور اور وین کی خالہ زخمی ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ پیر دوپہر قریب 12:30 بجے اُس وقت پیش آیا آٹھ سیٹوں والی پرائیویٹ اسکول وین بچوں کو موگلی ہونڈا چھوڑ کر واپس اسکول جانے کے لئے نکلی تھی
View more
Mon, 03 Mar 2025 12:32:08
انکولہ تعلقہ کے کینی میں تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف مقامی افراد اور ماہی گیروں نے جو احتجاج شروع کیا ہے اس کی حمایت میں پارٹی پالیٹکس سے اوپر اٹھتے ہوئے کاروار انکولہ ایم ایل اے ستیش سئیل سمیت دیگر مقامی سیاست دان بھی میدان میں آ گئے ہیں ۔
View more
Sun, 02 Mar 2025 00:12:34
کرناٹک بھر میں پی یو سی دوم کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج، ہفتہ، یکم مارچ سے ہوا، جو 20 مارچ تک جاری رہیں گے۔ مکمل شفافیت اور امتحانی ہدایات پرعمل درآمد کو یقینی بنانے اورامتحانات میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے محکمہ تعلیم نے تمام امتحانی مراکز، بشمول ضلع اتر کنڑا، میں ویب کاسٹنگ نگرانی متعارف کرائی ہے۔
View more
Sat, 01 Mar 2025 11:23:50
ایسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR) کے سینئر وکیل اور سرگرم رکن ایڈوکیٹ بی ٹی وینکٹیش اور اے پی سی آر کی نائب صدر و انسانی حقوق کی کارکن ایڈووکیٹ اکھیلا ودیاسندرا نے الزام لگایا کہ کاسرکوڈ بندرگاہ تنازعہ کے سلسلے میں ٹونکا کے ماہی گیروں پر مسلسل پولیس زیادتیاں کی جا رہی ہیں اور اسے روکنا ضروری ہے۔
View more
Sat, 01 Mar 2025 10:36:07
جمعہ کی شام بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک اور ملک کے بیشتر شہروں میں رویتِ ہلال کمیٹیوں کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تاہم، کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy