Tue, 22 Nov 2022 11:36:23
مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے کہا ہے کہ اگر ہندوستانی کرنسی نوٹوں سے مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹا دی جاتی ہے تو وہ این ڈی اے حکومت کے شکر گزار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر وہ کرنسی نوٹوں سے مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹا دیتے ہیں تو میں موجودہ حکومت کا شکرگزار ہوں گا کیونکہ یہ صرف ایک تصویر ہے نہ کہ موہن داس کرم چند گاندھی یا ان کی روح اور نہ ہی یہ کسی نظریے کی نمائندگی کرتی ہے۔‘‘
View more
Tue, 22 Nov 2022 11:34:15
الہ آباد ہائی کورٹ نے گورکھپور کے سابق ضلع مجسٹریٹ کے وجندر پانڈین پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ کیلاش جیسوال کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنیت کمار اور سید واعظ میاں کی ڈویژن بنچ نے گورکھپور ضلع انتظامیہ کی طرف سے 2019 میں جاری کردہ نوٹس کو کالعدم قرار دیا، جس کے تحت عرضی گزار کے خلاف غنڈہ ایکٹ کا اطلاق کیا گیا تھا۔
View more
Tue, 22 Nov 2022 11:31:46
چین کے وسطی صوبے ہینان کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک ہو گئے۔ چینی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے بعد دو افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ آگ پر میونسپل فائر ریسکیو کی 36 گاڑیوں کی مدد سے قابو پایا گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
View more
Tue, 22 Nov 2022 11:29:42
دہلی میں ایم سی ڈی انتخابی جنگ میں ٹکٹوں کی فروخت کے الزامات کے درمیان عام آدمی پارٹی اور اس کے ایم ایل ایز کو ہر روز پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گلاب سنگھ یادو پر ایم سی ڈی انتخابات میں ٹکٹ بیچنے کا الزام لگا ہے۔ ناراض پارٹی کارکنوں نے ان کی پٹائی کی۔ مار پیٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔
View more
Tue, 22 Nov 2022 11:25:01
قطر میں کھیلے جا رہے فٹبال کے عالمی کپ کے دوسرے دن کے پہلے مقابلے میں انگلینڈ نے ایران کو یکطرفہ میچ میں دو گول کے مقابلے 6 گولوں سے شکست دی۔ اس مقابلہ میں ایران کبھی بھی مقابلہ کرتا ہوا نظر نہیں آیا۔
View more
Tue, 22 Nov 2022 11:20:25
گجرات اسمبلی انتخاب 2022 کے پیش نظر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج گجرات میں پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔
View more
Tue, 22 Nov 2022 11:17:16
انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں پیر کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 162 افراد ہلاک جب کہ 700 سے زائد زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ زلزلے کے بعد ہونے والی تباہی سے مقامی لوگ خوفزدہ ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 تھی مگر تقریباً 25 جھٹکوں نے عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور لوگوں کو جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنا پڑا۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 23:30:14
گذشتہ روز ہوئے جماعت المسلمین بھٹکل کے عہدیداران کے انتخابات میں پھر ایک بار جناب شاہ بندری پٹیل شفیع المعروف ماسٹر شفیع صاحب صدرمنتخب ہوئے، جبکہ جنرل سکریٹری کے طور پر مولانا محمد حُسین جوکاکوکا انتخاب عمل میں آیا۔ جناب ماسٹر شفیع صاحب اس سے پہلے بھی جماعت کے صدر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
View more
Mon, 21 Nov 2022 20:02:51
آٹو دھماکہ میں جو مسافر زخمی ہوا تھا اور جسے پولیس مشتبہ ملزم سمجھ رہی تھی اس کی شناخت کا معاملہ آج اس وقت حل ہوگیا جب پولیس کے طلب کیے جانے پر شیموگہ کے تیرتھلّی سے اس کے گھر والوں نے منگلورو پہنچ کر اسپتال میں زیر علاج زخمی مسافر کو محمد شارق کے طور پہچان لیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy