ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتراکھنڈ میں سڑک حادثہ،9 ہندو عقیدت مند ہلاک

اتراکھنڈ میں سڑک حادثہ،9 ہندو عقیدت مند ہلاک

Thu, 22 Jun 2023 23:20:51    S.O. News Service

پتھورا گڑھ،22/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع میں جمعرات کو ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آگیا۔ یہاں منسیاری کے ہوکڑا علاقے میں عقیدتمندوں سے بھری جیپ گہری کھائی میں گر گئی۔ اس خوفناک سڑک حادثے میں اب تک 9 افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں، جب کہ دو افراد لاپتہ ہیں۔ فی الحال ریسکیو آپریشن کے لیے ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ گاڑی تقریباً 600 میٹر گہری کھائی میں گری ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق سبھی عقیدتمند باگیشور کے شما سے ہوکرا مندر کے درشن کرنے آ رہے تھے۔ اس سے پہلے بھی ان کی گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ جس کے بعد گاؤں والوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی۔ جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ریسکیو کے لیے ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

پتھورا گڑھ ڈیزاسٹر کنٹرول روم کے مطابق، پولیس اسٹیشن ناچنی کی طرف سے اطلاع دی گئی کہ مسوری-ہوکرا موٹر وے پر سپلائی گودام کے قریب ایک گاڑی کے حادثے کی اطلاع ملی ہے۔ پولیس فورس ناچانی، ایس ڈی آر ایف اور ایمبولینس اور ریونیو ٹیم موقع کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق باگیشور تحصیل کے کپکوٹ، شما اور بھنار سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیمیں کپکوٹ سے جائے حادثہ پر روانہ ہوگئی ہیں۔


Share: