Tue, 01 Jul 2025 19:17:33
کئی سال بعدمحکمہ ریلوے نے میل اور ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا ہے، جو آج یعنی پیر سے نافذ ہو گیا ۔ نئی شرحوں کے مطابق اے سی ڈبوں کے کرایے میں ہر کلومیٹر پر 2 پیسے اور بغیر اے سی ڈبوں کے کرایے میں ہر کلومیٹر پر 1 پیسہ اضافہ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 01 Jul 2025 18:52:43
انڈین ریلوے نے تتکال ٹکٹ بکنگ کے لیے نئے قواعد کا اعلان کیا ہے جو یکم جولائی 2025 سے ملک بھر میں نافذ ہو چکے ہیں۔ ان نئے اصولوں کے تحت اب صرف وہی مسافر تتکال اسکیم کے تحت ٹکٹ بُک کروا سکیں گے جنہوں نے اپنا IRCTC اکاؤنٹ آدھار کارڈ سے توثیق (authentication) کر رکھا ہو۔ اس فیصلے کا مقصد بلیک مارکیٹنگ، ایجنٹ مداخلت اور فرضی بُکنگ جیسے مسائل پر قابو پانا ہے۔
View more
Tue, 01 Jul 2025 11:43:49
جولائی 2025 کی پہلی تاریخ پر تیل کمپنیوں نے ایل پی جی صارفین کو کچھ حد تک ریلیف دیا ہے لیکن یہ ریلیف صرف کمرشل سلنڈر استعمال کرنے والوں کو ہی ملا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جس سے عام گھرانوں کو مایوسی ہوئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلوگرام والے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، جو یکم جولائی 2025 سے نافذ ہو گیا ہے۔
View more
Tue, 01 Jul 2025 11:31:43
مانسون کے پورے ملک میں پہنچنے کے بعد ہو رہی بارش سے کئی مقامات پر عام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ سمیت کئی ریاستوں میں سیلاب جیسے حالات بن گئے ہیں۔
View more
Tue, 01 Jul 2025 11:28:31
بہار میں اسمبلی انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان ’ایس آئی آر‘ یعنی ووٹر لسٹ کی گہری نظرثانی کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں، خصوصاً کانگریس اور آر جے ڈی نے ایس آئی آر پر اپنا سخت اعتراض ظاہر کیا ہے اور لگاتار الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 01 Jul 2025 11:23:02
جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے گمشدہ طالب علم نجیب احمد کے معاملہ میں دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو کیس بند کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ کو قبول کر لیا ہے
View more
Tue, 01 Jul 2025 11:20:14
ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں سرکاری اسکولوں کی تعداد لگاتار گھٹتی جا رہی ہے۔ جو اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں، اس کے مطابق بی جے پی حکمراں ریاستوں میں ہزاروں سرکاری اسکول بند ہو رہے ہیں، اور کئی اسکولوں کو ضم بھی کیا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
View more
Tue, 01 Jul 2025 11:16:39
بہار میں اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان کسی بھی وقت الیکشن کمیشن کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے۔ رواں سال کے آخر تک انتخاب ہونا ہے، اور اس کے لیے سبھی پارٹیوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
View more
Mon, 30 Jun 2025 17:51:30
تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع کے پاشا میلارام صنعتی علاقے میں پیر کی صبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں واقع سیگاچی کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ کے بعد شدید آگ لگ گئی۔ فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے پوری فیکٹری کو اپنی زد میں لے لیا۔ حادثے میں اب تک 10 مزدوروں کی موت کی خبر ہے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ مزدوروں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy