Tue, 25 Apr 2023 12:04:25
2024کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے کیلئے آج دوپہر میں ریاستی سکریٹریٹ میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر تیجسوی یادو نے کہا کہ ممتا بنرجی سے ملاقا ت کی۔
View more
Tue, 25 Apr 2023 11:48:59
ہندوستان نے سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران وہاں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو ہنگامی حالات میں بحفاظت نکالنے کے لئے پیر کے روز آپریشن کاویری شروع کیا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹوئٹر پر یہ جانکاری دی۔
View more
Tue, 25 Apr 2023 11:45:36
سپریم کورٹ نے پیر کو مزاحیہ اداکار منور فاروقی کو ضمانت دے دی، جو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی توہین کے ساتھ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔
View more
Tue, 25 Apr 2023 11:41:12
یورپی یونین کی ماحولیاتی ایجنسی کے مطابق یورپ میں فضائی آلودگی سالانہ 1200 بچوں کی اموات کا باعث بنتی ہے۔ یورپی یونین کی ماحولیاتی ایجنسی کی جانب سے فضائی آلودگی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں یورپ کے 30 ممالک میں فضائی آلودگی کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان کا مطالعہ کیا گیا۔
View more
Tue, 25 Apr 2023 11:33:27
بارش، ژالہ باری اور تیز طوفان نے آسام کے کئی اضلاع میں تباہی مچا دی ہے۔ کم از کم دو لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 144 دیہات میں 41,400 سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ تباہی تینسوکیا میں ہوئی ہے۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 24 اپریل کو ضلع کے تمام اسکول اور کالج بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Tue, 25 Apr 2023 11:25:05
پولیس حراست میں عتیق اور اشرف کے قتل کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پریاگ راج میں گینگسٹر سے سیاستداں بنے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کی مانگ کرنے والی درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
View more
Tue, 25 Apr 2023 11:17:53
کیرالہ کی رہنے والی ایک لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر بریلی کے عزت نگر تھانہ باشندہ نوجوان نے دبئی میں عصمت دری کی اور بعد میں شادی سے انکار کر کے اس سے رابطہ منقطع کرلیا۔ پھر خفیہ طور سے بریلی لوٹ آیا۔ متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تھانہ عزت نگر پولیس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
View more
Tue, 25 Apr 2023 11:11:13
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو پٹنہ ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ مودی کنیت کیس میں پٹنہ کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے راہل گاندھی کو منگل 25 اپریل کو جسمانی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ راہل گاندھی کی جانب سے پٹنہ ہائی کورٹ میں اس کے لیے استثنیٰ کی اپیل کی گئی تھی۔ پٹنہ ہائی کورٹ نے ایم پی- ایم ایل اے کورٹ کے حکم پر روک لگاتے ہوئے 15 مئی کی تاریخ دی ہے۔
View more
Mon, 24 Apr 2023 16:55:19
بھٹکل کے پی یو کالجوں کے سکینڈ پی یو سی کے نتائج اِس بار کافی بہتر ہیں، بالخصوص انجمن پرے یونیورسٹی کالج فور ویمن کی طالبات کا پرفارمینس کافی شاندار ہا اور پورے بھٹکل تعلقہ کے شعبہ آرٹس میں ٹاپ ٹین کے سبھی اسٹوڈینٹس انجمن گرلز کالج کے رہے۔ خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ گذشتہ سالوں کے مقابلے میں اِس بار کے انجمن بوائز کالج کے نتائج بھی کافی اطمینان بخش ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy