Mon, 15 May 2023 16:54:16
مہاراشٹر کے اکولا میں ہفتہ کو ہوئے تشدد کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر انٹرنیٹ پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ اکولا میں یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس اس معاملے میں اب تک 45 لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔
View more
Mon, 15 May 2023 16:52:02
ممبئی کے کھار علاقے میں گیس کے اخراج سے زبردست آگ لگ گئی۔ یہ آگ ہریش چندر بیکری میں لگی۔ آگ لگنے کا واقعہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا جس میں 6 افراد جھلس گئے۔ ان زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
View more
Mon, 15 May 2023 16:47:06
کرناٹک کے نتیجوں نے بی جے پی کی عجیب حالت کر دی ہے۔ الیکشن جیتنے کے لیے الیکشن جیوی میں تبدیل ہو جانے والی اس پارٹی کے ترجمان اب یہ کہہ کر اپنی ہزیمت چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ’جیت ہار تو ہوتی رہتی ہے، ہماری پارٹی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے‘۔
View more
Mon, 15 May 2023 12:21:01
تلنگانہ کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔ کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
View more
Mon, 15 May 2023 12:08:42
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ناراض قائد و رکن کونسل شری اے ایچ وشواناتھ نے بتایا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات سال 2024میں منعقد کئے جانے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے ایک ریفرنڈم ہیں۔
View more
Mon, 15 May 2023 11:59:07
منی پور میں 3 مئی کو ہونے والے تشدد کے بعد خوراک کی سپلائی بند ہونے سے لوگ تقریباً فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔ امپھال کے تقریباً تمام تاجروں اور سپلائروں نے کہا کہ اناج، دال، خوردنی تیل، آلو وغیرہ کا کوئی ذخیرہ نہیں ہے۔ منی پور حکومت پچھلے چند دنوں سے خوراک اور پٹرولیم مصنوعات کے ٹرک لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم کانگ پوکپی ضلع میں زیادہ تر ٹرک لوٹ لیے گئے اور گاڑیاں جلا دی گئیں اور اس وجہ سے تمام ٹر
View more
Mon, 15 May 2023 11:55:34
ملک کے بیشتر علاقوں میں چلچلاتی دھوپ اور گرمی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ بیشتر ریاستوں میں پارہ 40 ڈگری کو عبور کر گیا ہے۔ دہلی سے لکھنؤ اور راجستھان سے مہاراشٹر تک گرمی نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ آج یعنی 15 مئی کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
View more
Mon, 15 May 2023 11:49:30
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت سے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی ملک میں اپوزیشن اتحاد کی کوششوں کو بڑی تقویت ملی ہے۔ نتیش کمار کا ہمیشہ یہ ماننا تھا کہ کانگریس کے بغیر اپوزیشن اتحاد ممکن نہیں ہوگا اور کرناٹک انتخابی نتائج سے ان کی پیشین گوئی درست ثابت ہو رہی ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نے اب تک آٹھ ریاستوں دہلی، پنجاب، اتر پردیش، مہاراشٹر، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، کیرالہ اور اڈیشہ کے رہنماؤں
View more
Mon, 15 May 2023 11:47:22
دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کا درد ایک بار پھر کھل کر سامنے آیا ہے۔ پہلوانوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی استحصال کے الزامات لگائے ہیں۔ ساکشی ملک، بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگٹ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 22 دن ہو گئے ہیں، اب تک بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر ہمارے پاس نہیں آیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy