Mon, 13 Nov 2023 15:18:42
اڈپی کے ملپے پولیس اسٹیشن حدود میں واقع تروپتی لے آوٹ پر بیک وقت ایک ہی خاندان کے چار افراد کا جو وحشیانہ قتل انجام دیا گیا ہے ،اُڈپی کی تاریخ کی سب سے بھیانک قتل کی واردات سمجھی جا رہی ہے ۔ اس سے قبل سال 2019 میں شنکر نارائن پولیس تھانہ حدود میں ایک ذہنی طور پر غیر متوازن شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی تھی ۔
View more
Sun, 12 Nov 2023 23:57:50
کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی کمان سابق وزیراعلیٰ یڈی یورپا کے فرزند بی وائی وجیندرا کو سونپنے اور انہیں بی جے پی کا صدرمقرر کرنے کے بعد ریاستی بی جے پی کے اندر ناراضگی پائی جارہی ہے۔
View more
Sun, 12 Nov 2023 20:24:01
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہندوستان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جس میں فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کی گئی ہے ۔ ہندوستان کی جانب سے فلسطین کے حق میں ووٹ دینے پر ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ساکیت گوکھلے نے نہایت خوشی کا اظہارکیا ہے۔
View more
Sun, 12 Nov 2023 20:05:43
کاروار کے بیت الکول میں اپنے فرائض کے ادائیگی کے لئے پہنچنے والے پولیس اہلکاروں پرمُبینہ طور پر نوجوانوں کی ایک 11 رکنی ٹیم نے حملہ کر دیا تھا ، جس کے تعلق سے پولس نے تمام گیارہ لوگوں پر معاملات درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Sun, 12 Nov 2023 19:29:21
ملپے پولس تھانہ حدود کے نیجارو میں آج صبح چار افراد کے وحشیانہ قتل کے دوران ایک 70 سالہ خاتون حاجرہ حملہ آور کے حملے سے بچ کر ٹائلٹ کے اندر گھس گئی اور اندر سے دروازہ کو بند کردیا، جس سے اس کی جان بچ گئی، اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا، مگر اب پتہ چلا ہے کہ اس کی حالت قدرے مستحکم ہے۔
View more
Sun, 12 Nov 2023 13:57:13
ایک خاتون اور اس کے تین بچوں کو دھاردار آلات سے حملہ کرکے وحشیانہ طور پر قتل کرنے کی واردات ضلع اُڈپی کے ملپے پولس تھانہ حدود میں اتوار صبح پیش آئی ہے ، جبکہ واردات میں ایک اور خاتون سنگین طور پر زخمی ہوئی ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
View more
Sun, 12 Nov 2023 01:05:43
بھٹکل سرکاری اسپتال میں سنیچر 11 نومبر سے نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کا ہفتہ منایا جارہا ہے جس کے دوران خواتین کو نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے تعلق سے معلومات فراہم کی جائے گی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل سرکاری اسپتال کے ماہراطفال ڈاکٹر سرکشیت نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بھٹکل میں نوزائیدہ بچوں کے ویکسی نیشن لینے کی شرح بے حد کم ہے اور نوزائیدہ بچوں کی ماوں کو اس تعلق سے غفل
View more
Sat, 11 Nov 2023 22:41:29
بھٹکل سمیت ریاست کرناٹک میں امسال بارش کی کمی کی وجہ سے ندیوں اور ڈیموں میں پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے، لیکن بھٹکل میونسپل حدود کے بندرروڈ میں گذشتہ چار پانچ ماہ سے پانی کا پائپ پھٹنے سے روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی راستے میں بہہ کر ضائع ہورہا ہے تو علوہ محلہ میں قریب 25 دنوں سے اور ہائی وے سے متصل لونا کامپلیکس کے قریب چار دنوں سے روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ہورہا ہے۔ ایسے میں عوام
View more
Sat, 11 Nov 2023 21:08:14
غزہ پر اسرائیل کی تازہ بمباری میں ایک فلسطینی بزرگ کے تمام پوتے اور پوتیاں شہید ہو گئے، اس موقع پر بزرگ نے شہدا کی میتوں پر روتے ہوئے انہیں مخاطب کیا اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات پر امت مسلمہ کی شکایت کرنے کو کہا، اور کہا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے (اہل غزہ) کے ٹکڑے ہوتے رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت تماشا دیکھتی رہی۔ میڈیا میں آئی رپورٹ کے مطابق اس ح
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy