ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    ساکشی ملک کا ایک بار پھر احتجاج کا انتباہ، مودی حکومت سے برج بھوشن کے ساتھیوں کو برطرف کرنے کا مطالبہ

    ساکشی ملک کا ایک بار پھر احتجاج کا انتباہ، مودی حکومت سے برج بھوشن کے ساتھیوں کو برطرف کرنے کا مطالبہ

    Thu, 15 Feb 2024 21:17:21 
     ہندوستان کی سابق خاتون ریسلر ساکشی ملک نے ایک بار پھر احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔ ساکشی ملک نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے حکومت سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے تمام ساتھیوں کو جلد از جلد برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایسا نہ کئے جانے کی صورت میں انہوں نے کہا ہے کہ دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔ ساکشی نے برج بھوشن سنگھ کے بیٹے کرن بھوشن سنگھ کو اتر پردیش ریسلنگ ایسوسی ایشن کا صدر بنائے جانے ک
    انتخابات 2024: الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کے پاس بھیجی خاص تجویز، 3.40 لاکھ سی اے پی ایف اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ

    انتخابات 2024: الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کے پاس بھیجی خاص تجویز، 3.40 لاکھ سی اے پی ایف اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ

    Thu, 15 Feb 2024 21:13:39 
    آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر 3.40 لاکھ مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی تعیناتی سے متعلق اجازت دینے کا مطالبہ مرکزی وزارت داخلہ سے کیا ہے۔ دراصل لوک سبھا انتخاب کے ساتھ آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، اڈیشہ اور سکم میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں سی اے پی ایف اہلکاروں کا مطالبہ الیکشن کمیشن نے وزارت
    ای ڈی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ہیمنت کو جیل بھیج دیا گیا

    ای ڈی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ہیمنت کو جیل بھیج دیا گیا

    Thu, 15 Feb 2024 21:10:54 
    جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی ریمانڈ کی مدت پوری ہونے کے بعد جمعرات کو عدالتی حراست میں رانچی کے ہوٹوار میں واقع برسا منڈا سنٹرل جیل بھیج دیا گیا۔ قبل ازیں، انہیں دوپہر دو بجے کے قریب پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے پہلے ہی ان کی عدالتی حراست میں 22 فروری تک توسیع کی جا سکی تھی۔ ای ڈی نے سورین سے مسلسل 13 دنوں تک پوچھ گچھ کی۔
    الیکٹورل بانڈ اسکیم حکومت کا ایک بڑا گھوٹالہ، بی جے پی بے نقاب ہو گئی! کپل سبل

    الیکٹورل بانڈ اسکیم حکومت کا ایک بڑا گھوٹالہ، بی جے پی بے نقاب ہو گئی! کپل سبل

    Thu, 15 Feb 2024 21:07:38 
     الیکٹورل بانڈ اسکیم پر سپریم کورٹ کے ذریعے پابندی لگائے جانے کے فیصلے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں اور اپوزیشن لیڈروں کے رد عمل بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ اس معاملے پر راجیہ سبھا کے رکن اور سینئر وکیل کپل سبل نے کہا ہے کہ یہ حکومت کا ایک طرح کا گھوٹالہ تھا۔ بی جے پی کو الیکٹورل بانڈ سسٹم کے ذریعے بڑے پیمانے پر چندہ مل رہا تھا۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد بی جے پی پوری طرح بے نقاب ہو گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا
    مراٹھا ریزرویشن: منوج جرانگے پاٹل نے ایک بار پھر دیا ممبئی میں احتجاج کا انتباہ

    مراٹھا ریزرویشن: منوج جرانگے پاٹل نے ایک بار پھر دیا ممبئی میں احتجاج کا انتباہ

    Thu, 15 Feb 2024 21:04:37 
    منوج جرانگے پاٹل کی ان کے آبائی گاؤں ’انتروالی سراٹی‘ میں بھوک ہڑتال کا آج چھٹا دن ہے۔ ان کی طبیعت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے جس سے مراٹھا ریزرویشن کی تحریک سے جڑے لوگوں میں حکومت کے تئیں ناراضگی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ اسی دوران منوج جرانگے پاٹل نے ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مراٹھا ریزرویشن کے لیے جاری کردہ جی آر پر فوری طور پر عمل کرے وگرنہ ممبئی میں آکر ایک بار پھر احتج
    کسان تحریک: حکومت کی رکاوٹوں کا مقابلہ کسان کچھ یوں کر رہے ہیں

    کسان تحریک: حکومت کی رکاوٹوں کا مقابلہ کسان کچھ یوں کر رہے ہیں

    Thu, 15 Feb 2024 20:59:30 
     اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے ’دہلی چلوں‘ مارچ کر رہے کسانوں کو شمبھو بارڈر اور سنگھو بارڈر پر روک دیا گیا ہے۔ آج یعنی 15 فروری کو چنڈی گڑھ میں مرکزی حکومت اور کسان لیڈروں کے درمیان میٹنگ ہونے والی ہے، اس سے پہلے کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے بھاری رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔
    راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت کو جھوٹ اور ناانصافی کی ضمانت قرار دیا

    راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت کو جھوٹ اور ناانصافی کی ضمانت قرار دیا

    Thu, 15 Feb 2024 20:55:57 
     کانگریس لیڈر راہل گاندھی جمعرات کو بہار کے شہر اورنگ آباد پہنچنے والے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنے نشانے پر لیا۔ انہوں نے مودی کی گارنٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے 'پرانی گارنٹیوں' کا حساب دیا جائے۔
    سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ کو غیر آئینی قرار دیا، کہا- ’ووٹروں کو پارٹیوں کی فنڈنگ ​​کے بارے میں جاننے کا حق ہے‘

    سپریم کورٹ نے الیکٹورل بانڈ کو غیر آئینی قرار دیا، کہا- ’ووٹروں کو پارٹیوں کی فنڈنگ ​​کے بارے میں جاننے کا حق ہے‘

    Thu, 15 Feb 2024 20:52:37 
     لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے ایک ماہ قبل سپریم کورٹ الیکٹورل بانڈ پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ انتخابی یا الیکٹورل بانڈ حقِ اطلاعات قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ نیز ووٹروں کو یہ حق ہے کہ انہیں پارٹیوں کی فنڈنگ ​​کے بارے میں معلومات ہوں۔ عدالت نے کہا ہے کہ کالے دھن پر لگام لگانے کی غرض سے حق اطلاعات کی خلاف ورزی مناسب نہیں ہے۔
    ہلدوانی میں کرفیو میں نرمی، ڈی ایم نے کچھ شرائط کے ساتھ حکم جاری کیا

    ہلدوانی میں کرفیو میں نرمی، ڈی ایم نے کچھ شرائط کے ساتھ حکم جاری کیا

    Thu, 15 Feb 2024 20:50:23 
    اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں 8 فروری کو ہوئے تشدد کے بعد نافذ کرفیو میں جمعرات کو نرمی کر دی گئی ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق  نینی تال کی ڈی ایم وندنا سنگھ نے فسادات سے متاثرہ علاقے میں کرفیو میں نرمی کا حکم دیا ہے تاکہ لوگ اپنی روزمرہ کی ضروریات کا سامان خرید سکیں۔ اس عرصے کے دوران اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے دکانیں اور کاروباری ادارے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔