ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    شراب پالیسی معاملہ: سرکاری گواہ نے بی جے پی کو 59 کروڑ کا چندہ دیا، آتشی کا دعویٰ

    شراب پالیسی معاملہ: سرکاری گواہ نے بی جے پی کو 59 کروڑ کا چندہ دیا، آتشی کا دعویٰ

    Sat, 23 Mar 2024 16:55:04 
    دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی (عآپ) مرکزی حکومت پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ دہلی حکومت میں وزیر اور پارٹی لیڈر آتشی نے پریس کانفرنس میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایکسائز ڈیوٹی پالیسی کے معاملے میں ایک سوال مسلسل اٹھایا جا رہا ہے کہ پیسے کا راستہ کہاں ہے، شراب کے کاروباری نے کس کو اور کہاں ادائیگی کی؟ ای ڈی منی ٹریل کا تعین نہیں کر پائی ہے، گرفتاری صرف بیان کی بنیاد پ
    ٹمکورو: جلی ہوئی کار میں بازیافت ہوئیں تین لاشیں - پولیس نے کیا چھ افراد کو گرفتار

    ٹمکورو: جلی ہوئی کار میں بازیافت ہوئیں تین لاشیں - پولیس نے کیا چھ افراد کو گرفتار

    Sat, 23 Mar 2024 16:50:09 
    ٹمکورو کے کوچنگی تالاب میں ایک جلی ہوئی کار ملی جس کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی لاشیں بازیافت ہوئی ہیں۔ 
    لوک سبھا انتخابات کے لئے سخت حفاظتی بندوبست کے ساتھ ای وی ایم کے دو کنٹینرس پہنچ گئے بھٹکل

    لوک سبھا انتخابات کے لئے سخت حفاظتی بندوبست کے ساتھ ای وی ایم کے دو کنٹینرس پہنچ گئے بھٹکل

    Sat, 23 Mar 2024 12:41:31 
    بھٹکل میں 7/ مئی کو لوک سبھا انتخابات ہوں گے جس کے لئے   ای وی ایم مشینیں اور وی وی پیٹ اور ووٹنگ سے منسلک دیگر آلات  آج سنیچر  علی الصباح  پولس کی سخت نگرانی میں بھٹکل پہنچ گئیں اور تمام مشینوں کو  گرو سُدھیندرا کالج میں  واقع ایک اسٹرانگ روم  میں رکھ دیا گیا۔جس کے بعد کمرے کو  سِیل کردیا گیا۔یہاں پولس کی سخت نگرانی رکھی گئی ہے، ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ حفاظتی انتظامات ک
    کرناٹک میں کلاس 5 ، 8، 9 اور 11 ویں کیلئے بورڈ سطح کے امتحانات کرانے کی اجازت

    کرناٹک میں کلاس 5 ، 8، 9 اور 11 ویں کیلئے بورڈ سطح کے امتحانات کرانے کی اجازت

    Sat, 23 Mar 2024 12:25:15 
    ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے ریاستی نصاب کے مطابق سرکاری امداد یافتہ اور غیر امدادی تعلیمی اداروں میں کلاس 5، 8، 9 اور 11 کے لیے بورڈ کی سطح کے امتحان کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے علاوہ بینچ نے رو پسا و دیگر اسکول کی جانب سے دائر درخواست کو بھی مستر د کر دیا کہ اس حکم کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ درخواست سے متعلق قبل ازیں سماعت کے دوران حکومت کے وکیل نے کہا کہ ریاستی نصاب کو اپنانے والے
    لوک سبھا انتخابات؛ بھٹکل میں دو لاکھ  ووٹرس؛ لسٹ میں نام داخل کرنے 9/ اپریل تک کا وقت؛ 50 ہزار سے زائد نقدی ساتھ میں نہ رکھیں

    لوک سبھا انتخابات؛ بھٹکل میں دو لاکھ ووٹرس؛ لسٹ میں نام داخل کرنے 9/ اپریل تک کا وقت؛ 50 ہزار سے زائد نقدی ساتھ میں نہ رکھیں

    Sat, 23 Mar 2024 11:45:59 
    بھٹکل ہوناور حلقہ میں 2,25,128 ووٹرس ہیں جن میں 1,14,053 مرد اور 1,11,075 خواتین شامل ہیں۔اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل الیکشن آفسر اور بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے بتایا کہ جن کی عمر ١٨ سال مکمل ہوچکی ہے، وہ ابھی بھی اپنے نام ووٹرلسٹ میں شامل کرکے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں اورچونکہ اُترکنڑا میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہے، اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے س
    معروف صحافی ظفر آغا کا انتقال

    معروف صحافی ظفر آغا کا انتقال

    Sat, 23 Mar 2024 11:42:00 
    معروف بزرگ صحافی اور قومی آواز کے مدیر اعلی ظفر آغا کا انتقال ہو گیا۔ قومی آواز کے مطابق ظفر صاحب کے اکلوتے صاحبزادے مونس آغا نے ان کی رحلت کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ آغا صاحب کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد دہلی ایمس کے ایمرجنسی شعبہ میں میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے انہیں دہلی کے ہی فورٹس اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔ جمعہ کی علی الصبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے ظفر آغا کو دل کا دورہ پڑا او
    2023 میں موبائل ڈیوائسز پر 3.38 کروڑ سائبر حملے روکے گئے: رپورٹ

    2023 میں موبائل ڈیوائسز پر 3.38 کروڑ سائبر حملے روکے گئے: رپورٹ

    Sat, 23 Mar 2024 11:39:07 
    عالمی سطح پر سال 2023 میں موبائل ڈیوائسز پر میلویئر، ایڈویئر اور رسک ویئر کے 3.38 کروڑ حملے بلاک کیے گئے، جو کہ 2022 کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔ اس بات کا جمعہ کو جاری ہونے والی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق محققین نے 3 نئے خطرناک اینڈرائیڈ میلویئر ویرینٹ - ٹیمبر، ڈوافان اور گیگابڈ کا مطالبہ ہے۔
    جے این یو انتخابات میں 73 فیصد پولنگ، 12 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    جے این یو انتخابات میں 73 فیصد پولنگ، 12 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

    Sat, 23 Mar 2024 11:35:34 
    جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (جے این یو ایس یو) کے انتخابات کے لیے جمعہ کو 73 فیصد ووٹنگ ہوئی، جو گزشتہ 12 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ الیکشن کمیٹی نے کہا کہ جے این یو ایس یو کے انتخابات دو مرحلوں میں ہوئے تھے، جو لاجسٹک انتظامات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے۔
    آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

    آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

    Sat, 23 Mar 2024 11:27:14 
    آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس طرح چنئی نے اپنا سفر جیت کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔