ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    ترکی میں تین ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ

    ترکی میں تین ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ

    Thu, 21 Jul 2016 15:06:17 
    ترکی میں آج جمعرات سے تین ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ حالیہ ناکام فوجی بغاوت کے بعدانقرہ حکومت مشتبہ منصوبہ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے اکیس جولائی بروزجمعرات انقرہ حکومت کے ترجمان نعمان قرطولمس کے حوالے سے بتایا کہ اس ہنگامی حالت کا نفاذ دراصل ملک میں موجودایک متوازی ریاستی ڈھانچے کے خلاف لڑائی ہے۔
    چینی کمپنی کراچی کا کچرااٹھائے گی

    چینی کمپنی کراچی کا کچرااٹھائے گی

    Thu, 21 Jul 2016 15:02:29 
    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پالیسی فیصلہ لیتے ہوئے تین ڈی ایم سیز سے کچرا اٹھانے کا کام چینی کمپنی کو دینے کی منظوری دیتے ہوئے اس کام کو جنگی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    لیبیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، 6فوجی اہلکارہلاک

    لیبیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، 6فوجی اہلکارہلاک

    Thu, 21 Jul 2016 14:59:01 
    لیبیا کے شہر بن غازی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیاجس کے باعث فرانس اور لیبیا کے تین ، تین فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔لیبیاکی سیکورٹی فورسز کے مطابق فرانسیسی انٹیلی جنس کے اہلکار مشرقی لیبیا میں خفیہ مشن پرتھے۔
    امجد صابری قتل کیس حل کے قریب ، پولیس نے اہم گرفتاریاں کر لیں

    امجد صابری قتل کیس حل کے قریب ، پولیس نے اہم گرفتاریاں کر لیں

    Thu, 21 Jul 2016 14:55:49 
    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امجد صابری قتل کیس حل ہونے کے نہایت قریب ہے، پولیس نے اس سلسلے میں نہایت اہم گرفتاریاں اور برآمدگیاں کر لی ہیں۔ قتل میں براہ راست ملوث ملزمان کی تعداد 5 سے6 ہے جبکہ مجموعی طور پر ملوث ملزمان کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔
    افغان صدر نے وزیراعظم نواز شریف کو دورے کی دعوت دی

    افغان صدر نے وزیراعظم نواز شریف کو دورے کی دعوت دی

    Thu, 21 Jul 2016 14:54:24 
    افغان صدر نے وزیراعظم نواز شریف کو دورے کی دعوت دے دی ہے ۔ افغان صدر اشرف غنی نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ کے میزبان سلیم صافی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پا کستا ن سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،کھلے دل سے رابطہ کیا تو پاکستان جاؤں گا۔
    کمٹہ سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے دوسرے ماہی گیر کی بھی نعش آج برآمد

    کمٹہ سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے دوسرے ماہی گیر کی بھی نعش آج برآمد

    Thu, 21 Jul 2016 14:43:33 
     کمٹہ کے ہونلّی سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دوسرے ماہی گیر کی لاش بھی آج سمندر سے برآمد ہوگئی جس کی دودنوں سے تلاش جاری تھی۔ یاد رہے کہ منگل کی شام کو مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران بوٹ بیچ سمندر میں اُلٹ جانے کے نتیجے میں دو ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگئے تھے، ایک کی نعش کل بدھ کو برآمد ہوئی تھی، جبکہ آج کمٹہ ہونلّی کے رہنے والے ابوالحسن علی ابوجی کی نعش برآمد ہوئی۔
    کنڑا پرائمری اسکولوں سے اساتذہ کے تبادلے پربھٹکل تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کی مخالفت؛ وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم

    کنڑا پرائمری اسکولوں سے اساتذہ کے تبادلے پربھٹکل تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کی مخالفت؛ وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم

    Thu, 21 Jul 2016 13:55:02 
    بھٹکل تعلقہ سے کنّڑا پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کا دوسرے اسکولوں میں تبادلہ کرنے سے پیدا ہ ہونے والے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے اور اس سلسلے کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کی جانب سے تحصیلدار کی معرفت ایک میمورنڈم وزیر اعلیٰ کرنا ٹک کو بھیجا گیا ہے۔
    بنگلورو: شمسی توانائی کی خریدوفروخت میں دھاندلیاں ناقابل برداشت: شیوکمار

    بنگلورو: شمسی توانائی کی خریدوفروخت میں دھاندلیاں ناقابل برداشت: شیوکمار

    Thu, 21 Jul 2016 02:14:18 
    ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ شمسی توانائی کی پیداوار اور فروخت کے معاملے میں مختلف ایجنسیوں کی طرف سے مبینہ دھاندلیوں کی اطلاعات کے پیش نظر انجینئروں کو ہدایت سختی سے جاری کی گئی ہے
    بنگلورو: ڈپٹی کمشنر کو دھمکی دینے والا مری گوڈا خاندان کے ساتھ روپوش

    بنگلورو: ڈپٹی کمشنر کو دھمکی دینے والا مری گوڈا خاندان کے ساتھ روپوش

    Thu, 21 Jul 2016 02:07:03 
    میسور کی ڈپٹی کمشنر شیکھا کا راستہ روک کر انہیں دھمکی دینے اور ان کے ساتھ بدکلامی کرنے کے الزامات کا سامنا کررہے سابق ضلع پنچایت صدر کے مری گوڈا اور ان کے افراد خانہ عدالت کی طرف سے عرضی  ضمانت مسترد کردئے جانے کے بعد روپوش ہوگئے ہیں۔