ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    امریکہ:ٹی وی پر صدارتی مباحثے کے ریکارڈ ناظرین

    امریکہ:ٹی وی پر صدارتی مباحثے کے ریکارڈ ناظرین

    Wed, 28 Sep 2016 16:55:23 
    امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گذشتہ روز ہونے والے پہلے مباحثے کو ٹی وی پر تقریباً آٹھ کروڑ 40لاکھ افراد نے دیکھا اور یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
    جِم یونگ کِم مزید پانچ برس کے لیے عالمی بینک کے صدر منتخب

    جِم یونگ کِم مزید پانچ برس کے لیے عالمی بینک کے صدر منتخب

    Wed, 28 Sep 2016 16:53:23 
    عالمی بینک کے صدر جِم یونگ کِم کو مزید پانچ برس کے لیے اس ادارے کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ کِم اس عہدے کے لیے واحد امیدوار تھے،
    نئے طریقہ کار سے تین افراد کے پہلے بچے کی پیدائش

    نئے طریقہ کار سے تین افراد کے پہلے بچے کی پیدائش

    Wed, 28 Sep 2016 16:52:13 
    نیو سائنٹسٹ میگزین کے مطابق تین افراد کے جینیاتی مادے پر مشتمل دنیا کے اس پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی ہے جس میں نئی تولیدی تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے۔
    افغانستان :ننگرہار میں ڈرون حملہ، کم ازکم 18ہلاکتیں

    افغانستان :ننگرہار میں ڈرون حملہ، کم ازکم 18ہلاکتیں

    Wed, 28 Sep 2016 16:49:41 
    افغانستان کے صوبے ننگرہار میں حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں کم از کم 13افراد ہلاک ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق بدھ کی صبح ہونے والے اس ڈرون حملے میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ سے وابستہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
    فلپائن کی ایک جیل میں ہنگامہ، ڈرگ لارڈ ہلاک

    فلپائن کی ایک جیل میں ہنگامہ، ڈرگ لارڈ ہلاک

    Wed, 28 Sep 2016 16:48:18 
    آج فلپائن کی ایک جیل میں ہنگامے کے نتیجے میں منیشات کا ایک سرغنہ ہلاک جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ منیلا کے محکمہء انصاف کے ایک اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والے کا نام ٹونی کو تھا جبکہ زخمی ہونے والوں میں منشیات کے کاروبار سے منسلک تین اہم افراد کے ساتھ ساتھ جیل کا ایک گارڈ بھی شامل ہے۔
    جیفری ڈیلورنٹس کیوبا کے لیے امریکی سفیر نامزد

    جیفری ڈیلورنٹس کیوبا کے لیے امریکی سفیر نامزد

    Wed, 28 Sep 2016 16:45:24 
    صدر براک اوباما نے امریکہ کے ایک اعلیٰ سفارت کار کو کیوبا میں امریکی سفیر نامزد کر دیا ہے۔جیفری ڈیلورنٹس کی نامزدگی کی توثیق امریکی سینیٹ سے ضروری ہے اور اگر سینیٹ ان کی تقرری کی توثیق کر دیتی ہے تو گزشتہ پچاس سال سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار امریکی سفیر ہوانا میں تعینات ہو جائے گا۔
    موغادیشو:صومالی ریڈیو سے تعلق رکھنے والا صحافی ہلاک

    موغادیشو:صومالی ریڈیو سے تعلق رکھنے والا صحافی ہلاک

    Wed, 28 Sep 2016 16:43:14 
    صومالی ریڈیو سے منسلک ایک صحافی، عبدی عزیز علی حاجی کو موغادیشو میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔
    صومالیہ میں الشباب کا کمانڈر مارا گیا

    صومالیہ میں الشباب کا کمانڈر مارا گیا

    Wed, 28 Sep 2016 16:38:51 
    صومالیہ میں امریکی فوج کی طرف سے رواں ہفتے کی جانے والی فضائی کارروائیوں میں شدت پسند گروپ الشباب کے ایک سابق کمانڈر سمیت چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
    امریکہ کاہند۔ پاک کشیدگی کے خاتمے پر زور

    امریکہ کاہند۔ پاک کشیدگی کے خاتمے پر زور

    Wed, 28 Sep 2016 16:37:12 
    امریکی محکمہ خارج نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قریبی اور معمول کے تعلقات کا خواہاں ہے، جو بات خطے کے مفاد میں ہوگی۔محکمہ خارجہ کے معاون ترجمان، مارک ٹونر نے منگل کے روز روزانہ اخباری بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہی بات ہم اس پوڈیم سے متعدد بار کہتے آئے ہیں۔