Sat, 22 Oct 2016 12:51:17
اتر پردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی(ایس پی)میں گہراتے اختلافات کو اور ہوا دینے والے واقعات میں وزیراعلیٰ اکھلیش یادو آج اپنے چچا اور سماج وادی پارٹی کے صوبائی صدر شیو پال سنگھ یادو کی طرف بلائی گئی پارٹی کے ضلع عہدیداروں کے اجلاس میں شریک ہونے کے بجائے انہیں اپنی رہائش گاہ پر بلا کر ملاقات کی۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 12:48:38
اتراکھنڈ کے گورنر ڈاکٹر کرشن کانت پال نے ریاست میں لوک آیکت کی تقرری سے متعلق فائل ایک بار پھر کچھ ا عتراضات کے ساتھ ریاستی حکومت کو واپس لوٹا دی ہے۔شاہی محل سے لوک آیکت کی فائل لوٹایے جانے کو ریاستی حکومت کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 12:44:34
گجرات کے پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے پاٹیدارریزرویشن تحریک کی حمایت کے لئے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو خط لکھ کرگجرات آنے کی دعوت دی ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نتیش گجرات جا سکتے ہیں۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 12:42:31
ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ میں 24سالہ شخص کی موت ہونے کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 22ہو گئی ہے۔وہیں ہسپتال چلانے والے ٹرسٹ کے بانی صدر کو آج دو دنوں کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 12:39:10
سپریم کورٹ نے آج پاشروناتھ ڈویلپرز کو ہدایت دی کہ وہ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت راجویندر سنگھ راٹھور کو دو دن کے اندر اندر گرگاؤں منصوبے میں فلیٹ کا قبضہ سونپے۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 12:36:36
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج نیشنل پولیس میموریل ڈے کے موقع پر ان پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے فرض کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔راج ناتھ نے یہاں چانکیہ پوری میں واقع نیشنل پولیس یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیا،
View more
Sat, 22 Oct 2016 12:33:26
تاریخی سرزمین دیوبند کی خواتین نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی پرزو حمایت کرتے ہوئے مرکز کی بی جے پی حکومت پرطلاق ثلاثہ اوریکساں سول کوڈ کے نام پر کچھ ناسمجھ عورتوں کو آلہ کار بناکر منظم سازش کے تحت شریعت میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا
View more
Sat, 22 Oct 2016 12:31:14
جموں کشمیر کے ریاسی ضلع میں بس حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں میں سے تین اور افراد کے دم توڑ دینے کے سبب اس واقعہ میں مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 22ہو گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy