Thu, 16 Mar 2017 10:52:38
سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کی بہن کی گذشتہ شب موت کے سبب ان کی بی جے پی میں شمولیت کو ملتوی کردیا گیا ہے مسٹر کرشنا جو گذشتہ روز یہاں سے نئی دہلی کیلئے روانہ ہوئے ' بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ سے شام میں ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونا چاہتے تھے
View more
Thu, 16 Mar 2017 10:45:55
بنگلور چیمبر آف انڈسٹری اینڈ کامرس (بی سی آئی سی ) نے ریاست کے بجٹ کو ترقی پسند بجٹ قرار دیا اور کہا کہ دیہی۔ شہری ترقی پر مساوی توجہ دی گئی ہے ۔اس بجٹ میں علاقائی عدم توازن کو دور کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے بالخصوص محاصل کے شعبہ میں ریاستی بجٹ صحیح سمت میں ہے ۔
View more
Wed, 15 Mar 2017 22:13:04
وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے اس بار بجٹ پیش کرتے ہوئے ضلع شمالی کینرا کے عوام کو 2تحفے دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس میں ڈانڈیلی کو تعلقہ کا درجہ دینا اور کاروار میں ایئر پورٹ کی تعمیر شامل ہے۔جبکہ ضلع جنوبی کینرا کے منگلورو میں حج ہاؤس کی تعمیر کے لئے فنڈ مختص کیا گیا ہے، البتہ بھٹکل کی دیرینہ مانگ ڈرینج سسٹم کے لئے بجٹ میں اس بار بھی کوئی اعلان نہیں ہوا ہے، جس پر بھٹکل کے عوام میں مایوسی پائی جارہی
View more
Wed, 15 Mar 2017 22:02:00
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج ریاستی اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ میں امیدوں کے عین مطابق اقلیتی طبقات کی فلاح وبہبود کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان کی ترقی کیلئے 2750 کروڑ روپیوں پر مشتمل پروگراموں کا اعلان کیا۔ ان میں اہم ترین بنگلور میں مولانا ابوالکلام آزاد بھون کی تعمیر ہے، جہاں پر محکمۂ اقلیتی بہبود کے دفاتر ، ایک آڈیٹوریم ، اردو کنونشن ہال اور دیگر سہولیات قائم کی جائیں گی۔اس کیلئے سدرامیا نے بجٹ
View more
Wed, 15 Mar 2017 20:47:23
حسب توقع وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج ریاستی اسمبلی میں اپنا ریکارڈ بارھواں بجٹ ریاست کے تمام طبقات کو مطمئن کرنے کی کوشش کے ساتھ پیش کیا۔ 1.86لاکھ کروڑ روپیوں کے تخمینہ جات پر مشتمل بجٹ میں وزیر اعلیٰ نے ریاستی عوام کی فلاح وبہبود اور مجموعی طور پر ریاست کی ترقی اور انفرااسٹرکچر میں سدھار کیلئے نئے نئے منصوبوں کااعلان کیا ۔سدرامیا نے ریاست میں نئے 49تعلقہ جات کے قیام کا اعلان کیا۔ جو ریاست کے انتظامی
View more
Wed, 15 Mar 2017 19:48:08
منگلورو کی ریئل اسٹیٹ دنیا میں اپنے اعلیٰ معیاری پروجیکٹس کی وجہ سے بڑا ہی معتبر نام قرار پانے والے محتشم کامپلیکس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب ایس ایم ارشد اس وقت دبئی کے دورے پر ہیں۔ ان کا قیام 15مارچ سے20مارچ تک دبئی کے جوڈ پیالیس ہوٹل Jood Palace Hotel (سابق تاج پیلیس ہوٹل )میں رہے گا۔
View more
Wed, 15 Mar 2017 15:16:21
تعلقہ کے موتموڈی نیشنل ہائی وے پر ایک ٹپر لاری اور ٹرک کے درمیان ہوئے خطرناک تصادم میں ٹپر لاری اُلٹ گئی، جبکہ لاری کا اگلا حصہ بہت بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں تین لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تین میں سے دو کی حالت نازک ہے اور دونوں کو فوری طور پر منی پال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ بدھ کی دوپہر قریب ڈھائی بجے پیش آیا۔
View more
Wed, 15 Mar 2017 14:55:44
ٹیچریا استاد کا کام بچوں کو تعلیم دینا اور ان کے اندر اچھے اخلاق پروان چڑھانا ہوتا ہے۔ لیکن ٹیچر خود اسکولی بچوں کو موبائل کے ذریعے گندی تصاویر دکھانے لگے تو اسے کیا کہا جائے گا!
View more
Wed, 15 Mar 2017 14:40:11
بنگلورو 15؍مارچ (ایس او نیوز/ ایجنسی) ٹول بوتھ میں قطار لمبی ہونے اور اپنی کار کو آگے بڑھنے میں تاخیر ہونے کامسئلہ بناکر ٹمکورو (دیہی)کے بی جے پی ایم ایل اے مسٹر سریش گوڈانے بنگلو رو ممبئی ہائے وے پر ہنگامہ کھڑا کردیا اور ٹول بوتھ کے منیجر ملیکاارجن کو طمانچہ رسید کردیا جس کی ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy