Mon, 03 Jun 2024 12:21:45
کرناٹک کے فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی ڈپارٹمنٹ نے کھانے اور مشروبات میں مائع نائٹروجن کے استعمال پر ریاست گیر پابندی جاری کی ہے۔
View more
Mon, 03 Jun 2024 11:20:37
گزشتہ روز ایگزٹ پول کے نتائج سامنے آئے ہیں اور ان میں متوقع خطوط پر بی جے پی کو اکثریت دکھائی گئی ہے لیکن اپوزیشن پارٹیاں انہیں نتائج کو مسترد کررہی ہیں اور یہ دعویٰ کررہی ہیں کہ ۴؍ جون کو جو نتائج آئیں گے وہ بی جے پی کے لئے غیر متوقع ہوں گے۔
View more
Mon, 03 Jun 2024 11:17:03
ودربھ میں گزشتہ چند دنوں سے گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے۔ ناگپور میں سنیچر کو درجہ حرارت۴۵ء۴؍ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ جبکہ وردھا میں ۴۶؍ڈگری سیلسیئس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
View more
Mon, 03 Jun 2024 11:02:07
بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے ایگزٹ پول کے رجحانات کو لے کر لب کشائی کی ہے۔ ووٹوں کی گنتی سے پہلے آنے والے ایگزٹ پول کے تعلق سے ای وی ایم پر سوال اٹھاتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ ای وی ایم میں بیٹری یا سیل ڈال سارا ’کرم کانڈ‘ (دھاندلی) ہوتا ہے۔
View more
Mon, 03 Jun 2024 10:58:08
سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے اتوار کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ایک کھلا خط لکھا، جس میں اس پر زور دیا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی آزاد اور شفاف گنتی کو یقینی بنائے۔ خیال رہے کہ 7 مراحل میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہونے جا رہی ہے۔
View more
Mon, 03 Jun 2024 10:53:35
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پولز پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس ایگزٹ پول کے پیچھے کرونولوجی ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آخراس ایگزٹ پول کے پیچھے کیا کرونولوجی ہے۔
View more
Mon, 03 Jun 2024 10:50:16
لوک سبھا انتخابات کے نتائج ۴؍جون کو آئیں گےاس سے قبل اتوار کو انڈیا اتحاد کے لیڈروں نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور ووٹوں کی گنتی اصولوں کے مطابق اور منصفانہ طریقے سےکرانے کا مطالبہ کیا۔
View more
Mon, 03 Jun 2024 10:47:10
دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کو 21 دن کی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے کے بعد دہلی کی تہاڑ جیل پہنچ کر خودسپردگی کر دی۔ سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ متعلق منی لانڈرنگ کیس گرفتار کیجریوال کو 10 مئی کو لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لیے عبوری ضمانت دی تھی اور یہ مدت یکم جون کو ختم ہو گئی تھی۔
View more
Mon, 03 Jun 2024 10:41:30
مغربی بنگال کے سندیشکھلی علاقے میں اتوار کو اس وقت کشیدگی بڑھ گئی جب پولیس اور آر اے ایف ایک ایسے شخص کی تلاش کر رہی تھی جسے مشتعل خواتین کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر پولیس وین سے اتار لیا تھا۔ یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy