Wed, 27 Sep 2017 19:43:58
حسب معمول امسال بھی گاندھی جینتی کے موقع پرشمالی کینرا انتظامیہ کی جانب سے ماجالی ساحل سمندر پرسماجی خدمات (شرمدان) کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراین پرسنا نے کہا ہے کہ اس پروگرام میں سرکاری ملازمین کی شرکت لازمی ہوگی۔
View more
Wed, 27 Sep 2017 19:12:27
تعلقہ کے ونے کیری پنچایت حدود کے اورلگی نامی دیہات میں ایک شخص کی درخت سے گرکر موت واقع ہوگئی جس کی شناخت ننھا ساب مُلّا (55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Wed, 27 Sep 2017 18:30:31
ہولے نرسمہا پور تعلقہ کے ہنومن ہلّی میں ہوئے ایک دردناک حادثے میں پانچ افراد تالاب میں گر کر ہلاک ہوگئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سبھی لوگ ایک کار پر سوارہاسن سے اپنے دیہات ارکلگوڈی جارہے تھے کہ کار بے قابو ہوکر ہنومن ہلّی میں واقع ایک تالاب میں جاگری ۔
View more
Wed, 27 Sep 2017 17:13:50
ہبلی، سرسی اور بنگلور سمیت کئی علاقوں میں کل شام سے آج شام تک جاری زوردار بارش سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ بارش کے نتیجے میں ہبلی، سرسی اور بنگلور کے آر پورم کے کئی نشیبی علاقوں میں دکانوں، مکانوں اور دفاتر میں پانی جمع ہوجانے سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
View more
Wed, 27 Sep 2017 12:23:48
کیرالا کی ساکن ایک 28سال کی ہندوعورت نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہاہے کہ عیسائی شخص کے ساتھ شادی کرنے پر اس کے ساتھ ناصرف زیادتی کی گئی، بلکہ اس کو ہراساں وپریشان کرتے ہوئے 22دنوں تک ’’ یوگا سنٹر‘‘ میں بند رکھا گیا۔
View more
Wed, 27 Sep 2017 12:17:01
ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا کی بدعنوانی کے تعلق سے دستاویزات 23؍ستمبر کو جاری کرنے کا اعلان اور ڈی وائی ایس پی ایم کے گنپتی خودکشی سے متعلق وزیر برائے بنگلور ترقیات کے جے جارج کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے والے بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا نے اب تک ایسی کوئی دستاویزات جاری ہی نہیں کی ہیں۔
View more
Wed, 27 Sep 2017 11:51:45
سعودی عرب کے حکمران ملک سلمان نے آج فرمان جاری کیا کہ خواتین کو کار چلانے کی اجازت دی جاتی ہے ۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے بموجب اس طرح قدامت پسند اسلامی مملکت کا موقف تبدیل ہوگیا جہاں پر امتناع عائد تھا ۔
View more
Wed, 27 Sep 2017 10:58:09
عراق کے کرد اکثریتی صوبہ ’کردستان‘ کے ایران میں مقیم مندوب ناظم دباغ نیانکشاف کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم تنظیم ’فیقل القدس‘ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے بھی کردستان میں آزادی کے ہونے والے ریفرنڈم کو منسوخ کرانے کی درخواست کی تھی مگر صوبائی وزیراعلیٰ مسعود بارزانی نے جنرل سلیمانی کی درخواست قبول نہیں کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy