Mon, 08 Jul 2024 23:31:28
شام ہوتے ہوتے بھٹکل میں پھر ایک بار شدید بارش شروع ہوتے ہی بھٹکل میں کل منگل کو بھی اسکولوں اور پی یو کالجوں میں تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ رات قریب ساڑھے دس بجے بارش کی تیزی کو دیکھتے ہوئے بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفسر وی ڈی موگیر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی ہدایت پر کل بھٹکل کے اسکولوں اور پی یو کالجوں میں بھی چھٹی ڈکلیر کی گئی ہ
View more
Mon, 08 Jul 2024 21:00:28
ساحلی کرناٹکا میں بھاری برسات کو دیکھتے ہوئے ضلع اڈپی کے بعد ضلع دکشن کنڑا میں بھی کل منگل 9 جولائی کو اسکولوں اور پی یو کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 20:23:03
اڈپی کے کنّر پاڑی - کاڈیکار روڈ پر تیز بہتے ہوئے برساتی پانی کے سیلاب میں ایک کار بہہ گئی اور دور کھیت میں جا کر پھنس گئی ۔ خوش قسمتی سے کار میں موجود چاروں افراد کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے محفوظ رہ گئے ۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 20:02:21
دہلی ہائی کورٹ نے وکلاء کے ساتھ مزید ملاقات کے لئے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر تہاڑ جیل اور ای ڈی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کیجریوال نے نچلی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ وہ 30 مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے لیے انہیں وکلاء سے بات کرنے کے لیے مزید ملاقات کی اجازت دی جائے۔ فی الحال انہیں ہفتے میں دو بار وکلاء سے ملنے کی اجازت ہے۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 19:59:02
ممبئی کے لیے بارش ایک بار پھر مسئلہ بن رہی ہے۔ گزشتہ نصف رات سے صبح تک ہوئی مسلسل بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے، جس کی وجہ سے سڑکیں ندیوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ کئی مقامات پر لوگوں کی گاڑیاں بند پڑ گئی ہیں جو آمد ورفت میں مزید مسئلہ پیدا کر رہی ہیں۔ بارش اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے ممبئی کے کئی علاقوں میں آج اسکول اور کالج بند ہیں۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 19:11:35
تیز برسات کی وجہ سے سمندر میں اچھال آنے کے بعد ساحل پر سمندری موجوں سے کھیلنے اور موج مستی کرنے پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے پابندی لگائی گئی ہے ، مگر اکثر سیاح اس کی پروا نہیں کرتے اور سمندر کے قریب جا کر موج مستی کرنے کے چکر میں اپنی جان پر کھیلنے جیسی حرکتیں کرتے ہیں ۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 19:05:36
ضلع کے مختلف مقامات پر زبردست بارش کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی جس کےبعد متاثرہ علاقوں سے طلبہ اور دیگر مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے فائر ایمرجنسی سروس کی ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 18:57:12
بھٹکل تعلقہ ہیبلے گرام پنچایت علاقے میں واقع حنیف آباد میں مسجد عمیر کے قریب مکین جناب ابراہیم خلیل جوباپو کی شکایت ہے کہ ان کے گھر پاس کسی شخص نے برساتی پانی کی نکاسی والے نالے پر غیر قانونی قبضہ کرتے ہوئے اپنا گھر تعمیر کیا ہے جس کی وجہ سے برسات کا پانی آس پاس کے دیگر گھروں کے علاوہ ان کے گھر کمپاونڈ میں جمع ہو جاتا ہے ۔
View more
Mon, 08 Jul 2024 18:46:36
ریاست میں کل ایک ہی دن 175 افراد میں ڈینگو بخار کی تشخص ہوئی ہے۔ اس طرح رواں سال میں ڈینگو کے تصدیق شدہ معاملات کی کل تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران وبا کی وجہ سے 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy