Wed, 13 Jun 2018 11:54:09
سابق وزیر اعلیٰ و اپوزیشن لیڈر بی ایس ایڈی یورپا نے ریس کورس میں واقع 2 نمبر والا بنگلہ فراہم کرنے کیلئے حکومت کے چیف سکریٹری کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔ فی الحال اس بنگلہ میں سابق وزیر رماناتھ رائے رہائش پذیر ہیں اور وہ اسمبلی انتخابات میں شکست کھاچکے ہیں اس لئے انہیں وہ بنگلہ خالی کرنا پڑے گا ۔
View more
Wed, 13 Jun 2018 11:50:36
کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) فوجداری ہتک عزت معاملہ میں اپنے اوپر لگے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہاکہ وہ قصوروار نہیں ہیں اور اس معاملہ میں لڑائی وہ ہی جیتیں گے ۔
View more
Wed, 13 Jun 2018 11:40:12
آسام میں بی جے پی کے اکلوتے مسلمان رکن اسمبلی امین الحق لشکر کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر وہ بی جے پی نہیں چھوڑیں گے تو ان کو جان سے مار دیا جائے گا۔ پولس نے منگل کو بتایا کہ امین الحق کو یہ دھمکی ایک خط بھیج کر دی گئی ہے جس میں تحریر ہے کہ اگر انہوں نے 15 دن کے اندر پارٹی سے استعفی نہیں دیا تو ان کو مار دیا جائے گا۔
View more
Wed, 13 Jun 2018 11:35:03
اتر پردیش کے مین پوری میں بس پلٹنے سے 17 لوگوں کی موت واقع ہو گئی جبکہ 35 سے زیادہ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، یہ بس راجستھان کے جے پور سےگوسائیں گنج جا رہی تھی۔
View more
Wed, 13 Jun 2018 11:30:13
روز گار کی تلاش میں عرب ممالک سمیت بیرونی ملکوں کو روانہ ہونے والے کرناٹک کے نوجوانوں کو مناسب تربیت اور بیرونی ممالک کا سفر کرنے کیلئے درکار مالی مدد فراہم کرنے کیلئے ’نیشنل امیگریشن سنٹر‘ قائم کرنے کا فیصلہ حکومت کے زیر غور ہے ۔
View more
Wed, 13 Jun 2018 11:24:44
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی بجٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے بجٹ اجلاس تک جنتادرشن کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف برداری لینے کے موقع پر ایچ ڈی کمار سوامی نے روزانہ جنتا درشن منعقد کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔
View more
Wed, 13 Jun 2018 11:03:27
سینئر خاتون صحافی گوری لنکیش قتل کی جانچ کررہی خصوصی جانچ ٹیم نے اس قتل کے معاملے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار شدہ ملزم کی شناخت سنگی کا رہنے والا سری رام سینا کارکن پروشورام (26) کے طور پر کی گئی ہے
View more
Wed, 13 Jun 2018 10:54:11
کرناٹک کے جن سرکاری اسکولوں میں بچوں کی تعداد بہت کم ہے اور ان اسکولوں میں صرف ایک ہی استاد خدمت انجام دے رہا ہو تو ایسے اسکولوں کو قریبی اسکولوں میں ضم کردیا جائے گا
View more
Wed, 13 Jun 2018 10:47:28
کرناٹک کے لئے کانگریس ۔جے ڈی ایس کی پہلی کوآرڈی نیشن کمیٹی میٹنگ بنگلورو میں ہوگی جس کے دوران مخلوط حکومت کے شراکت دار اپنا کم سے کم مشترکہ پروگرام پیش کریں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy