Sat, 28 Jul 2018 21:17:19
مرکزی حکومت کے قومی سطح پر میڈیکل کمیشن قائم کرنے کے فیصلے کے خلاف آج سے نجی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی طرف سے شعبۂ آؤٹ پیشنٹ بند کرکے جو احتجاج شروع کیاگیا اس کا بڑے پیمانے پر اثر دیکھا گیا۔ علاج بروقت نہ ہونے کے نتیجے میں بلگاوی میں ایک کمسن بچے کی موت بھی واقع ہوگئی۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 21:14:37
4فٹ تک باہر نکلے ہوئے بہت زیادہ وزنی اور بڑے سائز کے لوہے کے کھمبے ٹرک پر لاد کر بڑی بے احتیاطی سے لے جانے کے خلاف یلاپور کے عوام نے ٹرک کو ہائی وے پر ہی روک کر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 21:14:21
25جولائی کو ویویکا نگر کے قریب کے ایس آر ٹی سی بس کی ٹکر لگنے سے کرشنا مورتی تڈس کی موت واقع ہوگئی تھی اور اس کی 9ویں جماعت میں زیر تعلیم چھوٹی لڑکی شدید زخمی ہوگئی تھی۔ علاج کے لئے اس زخمی لڑکی کو ہبلی کے کیمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 12:08:21
مسجدوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور کھلی جگہ میں نماز ادا کرنے سے متعلق تنازعہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے اور اس بار آواز مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے بلند کی ہے۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 12:05:40
کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے مشرقی دہلی میں تین بچیوں کی مبینہ طور پر بھوک سے موت معاملے پر آج افسوس ظاہر کیا اور الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے منریگا اور غذائی تحفظ قانون کا بے رحمی سے نظر انداز کیا ہے۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 12:00:23
پہلے ٹی ڈی پی الگ ہوئی، پھر شیوسینا نے عدم اعتماد پر ساتھ چھوڑا، جے ڈی یو نے سیٹوں کی تقسیم پر آنکھیں د کھائی اور اب بی جے پی کی ایک اور حلیف جماعت مودی سرکار کے فیصلے کے خلاف کھل کر سامنے آگئی ہے ۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 11:54:40
ملک میں گؤ رکھشا کے نام پر دہشت گردی روز کا تماشہ ہے ؛لیکن اس وقت زرخرید گؤ رکشکوں کے منھ پر طمانچہ لگ گیا جب دوارکا کے چھاولا علاقے میں ایک گوشالا میں 36 گائیں مردہ ملیں۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 11:47:17
رافیل طیارے سودے میں مبینہ بے ضابطگی کو لے کر نریندر مودی حکومت پر مسلسل حملے کر رہی کانگریس نے آج دعوی کیا کہ اس لڑاکا طیارے سودے کے تناظر میں ایک معروف بھارتی گروپ کی کمپنی کو کل1,30,000 کروڑ روپے کا کنٹراکٹ ملا ہے۔
View more
Sat, 28 Jul 2018 11:42:42
سپریم کورٹ نے مرکزی انفارمیشن کمیشن اور ریاستی انفارمیشن کمیشن میں خالی اسامیوں پر آج تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کورٹ نے مرکز اور سات ریاستوں کو چار ہفتوں کے اندر اندر حلف نامہ داخل کر وضاحت کی ہدایت دی ہے کہ خالی عہدوں پر کتنے وقت کے اندر اندر تقرریاں ہو ں گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy