Tue, 30 Jul 2024 11:06:54
سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (سیکولر) کے رکن ایچ ڈی دیوے گوڑا نےکل راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں زراعت اور روزگار کے لیے کام کئے جانے کی ضرورت ہے۔عام بجٹ 2024-25 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے، دیوے گوڑا نے پیر کو کہا کہ یہ زراعت والا ملک ہے اور اس ایوان میں بیٹھے زیادہ تر اراکین اسی شعبے سے وابستہ ہیں۔
View more
Tue, 30 Jul 2024 11:02:15
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے بارے میں سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ کانگریس نے اسے ایک سازش کا حصہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا اور آن لائن طور پر سرگرم دائیں بازو کے لوگوں کی سخت مذمت کی ہے۔ کانگریس نے اپنے لیڈر کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی انتباہ دیا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 23:10:14
بس اور ٹرینوں کے اندر پانی ٹپکنے کے فوٹوز اور وڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہے ہیں، مگر اب سرکاری دفتر کے اندر سرکاری اہلکار اپنے ہاتھوں میں چھتری پکڑ کر کام کرنے کے فوٹوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ یہ فوٹوز ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری کے تحصیلدار دفتر سے وائرل ہوئے ہیں۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 20:18:06
دہلی کے ساکیت کورٹ نے پیر کے روز ہتک عزتی کے ایک معاملے میں سماجی کارکن میدھا پاٹکر کو ذیلی عدالت سے ملی سزا پر روک لگا دی ہے۔ عدالت نے 25 ہزار روپے بانڈ اور اتنی ہی ضمانتی رقم جمع کرنے پر میدھا پاٹکر کو ضمانت دے دی اور سزا پر روک لگا دی۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 19:44:23
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہم نے کرناٹک کے حقوق کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی۔ کرناٹک حکومت ،مرکزی حکومت کے تعلق سے لوگوں کو بہت سی غلط معلومات دے رہی ہے۔ ہم نے 10 سالوں میں کرناٹک کی ترقی کے لیے 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ دیے ہیں۔ جبکہ یو پی اے حکومت نے صرف 81 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ دیا تھا۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 19:38:00
بہار میں ذات پات کے ریزرویشن کی حد بڑھا کر 65 فیصد کر دی گئی۔ سپریم کورٹ نے اس پر پابندی لگا دی تھی۔ عدالت نے اس پابندی کو ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 19:30:43
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت پر پیر کو دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے سی بی آئی معاملے میں وزیر اعلیٰ کیجریوال کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 19:01:59
ضلع کے کھبا پور گاؤں کے ایک اسکول میں پہاڑہ نہ سنانے پر ایک مسلم طالب علم کوترپتا تیاگی نامی ٹیچر نے کلاس کے غیر مسلم طلبا سے تھپڑلگوائے تھے۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔
View more
Mon, 29 Jul 2024 18:23:34
اتر پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال ہے جبکہ اترا کھنڈ بھی شدید بارش سے بے حال ہے۔ یو پی کا لکھیم پور کھیری سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ضلع کی5تحصیلوں کے 30 دیہات زیر آب آچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی للت پور میں بارش کی وجہ سے گووند ساگر ڈیم کے مزید4دروازے کھولنے پڑے۔ پہلے ہی16 دروازے کھلے ہیں جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy