Sat, 17 Aug 2024 17:02:25
ساحلی کرناٹکا کے کے تینوں اضلاع اُتر کنڑا، دکشن کنڑا اور اُڈپی میں دیش کی آزادی کا 78 واں جشن روایتی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا ۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 13:02:57
جموں کشمیر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں 18 ستمبر سے 3 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی، جبکہ ہریانہ میں یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں ریاستوں میں 4 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 12:46:28
بنگلہ دیش میں محمد یونس کی سربراہی میں قائم کی گئی کارگزار حکومت نے تیزی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ حکومت کے مشیر اعلیٰ محمد یونس نے جمعہ کو اپنی مشاورتی کونسل میں توسیع کرتے ہوئے جہاں مزید 4 مشیروں کو شامل کیا وہیں شیخ حسینہ کے دور میں مختلف ممالک میں بھیجے گئے سفیروں کو واپس بلانا بھی شروع کر دیا ہے۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 12:32:36
کالی ندی پر تعمیر شدہ نئے پُل کے استعمال اور منہدم ہوئے پرانے پُل کی جگہ نئے پُل کی تعمیر کا مسئلہ ابھی پوری طرح صاف نہیں ہوا ہے اور اس کے تعلق سے پائی جانے والی الجھن دور کرنے کے لئے اتر کنڑا کی ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا اور شاہراہ توسیعی منصوبے کی ٹھیکیدار کمپنی آَئی آر بی سے تحریری وضاحت طلب کی ہے ۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 12:27:18
منگلورو- موڈبیدری نیشنل ہائی وے پر کیٹیکل پہاڑی کی زمین کھسکنے اور اس کی وجہ سے پہاڑی پر موجود مکانات، ایم سی سی کے ویٹ ویل اور ٹریفک کو خطرہ لاحق ہونے کےعلاوہ منگلورو - کارکلا نیشنل ہائی وے توسیعی میں رکاوٹ پیدا ہونے کے معاملے میں سٹی پولیس نے زمین کے مالکان کے علاوہ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کے منگلورو دفتر میں پروجیکٹ آفیسر کے خلاف کیس درج کیا ہے ۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 12:22:41
منگلورو پولیس کمشنر انوپم اگروال کے مطابق شہر میں آن لائن فراڈ اور سائبر کرائم کی وارداتوں کا گراف ہر سال بڑھتا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں امسال 24 جولائی تک منگلورو میں سائبر کرائم کا شکار ہونے والے افراد نے 26 کروڑ روپے گنوائے ہیں ۔
View more
Sat, 17 Aug 2024 10:54:44
15 اگست 2024 بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ کی جانب سے 78یوم آزادی کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا جس میں ننھے منے بچوں کے سامنے ازادی کا ترانہ سنایا گیا اور بچوں نےازادی خوشی میں جھوما اور چند بچوں نے ازادی نسبت سے چھوٹی چھوٹی تقریر بھی کئے
View more
Fri, 16 Aug 2024 16:20:50
کولکتہ میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے مبینہ ریپ اینڈ مرڈر معاملے کے بعد ملک بھر کے ڈاکٹر سنیچر کو احتجاج کررہے ہیں جس کے نتیجے میں پرائیویٹ اسپتالوں کے اوپی ڈیز بند رہیں گے۔ البتہ اسپتالوں میں ایمرجنسی سروس بحال رہے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy