Sat, 27 Jul 2019 12:46:06
راہل گاندھی بیرون ملک سے واپس آنے کے بعد آج دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کو خراج عقیدت پیش کرنے ان کے گھر پہنچے۔تقریبا 11 بجے راہل گاندھی نے شیلا دکشت کی تصویر پر پھول پیش کئے اور پھر ان کے کمرے میں بیٹھے۔
View more
Sat, 27 Jul 2019 12:42:34
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی تشکیل نو کی گئی ہے اور کانگریس ایم پی ادھیر رنجن چودھری کو اس اہم کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2019 12:34:31
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات پر بی جے پی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا نے جمعہ کو کہا کہ اگر انتخابات کا بائیکاٹ ہوتا ہے تو بی جے پی ترال اسمبلی انتخابات جیت سکتی ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2019 12:27:31
چیئرمین رما دیوی کے خلاف تبصرہ پر ایس پی رکن اعظم خان کے خلا ف مثال پیش کرنے والی کارروائی کرنے کے لئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو با اختیار بنانے کے لئے لوک سبھا ایک قرارداد منظور کر سکتی ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2019 12:20:19
قابل اعتراض گیت ’بھیجو قبرستان‘ کو یو ٹیوب پر پوسٹ کرنے والے گلوکار ورون بہار (ورون اپادھیائے) کو جمعہ کے روز اتر پردیش کے گونڈا ضلع میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ورون بہار کا یہ گانا انتہائی قابل اعتراض ہے اور گانے کی ہر ذی شعور شخص نے مذمت کی تھی۔ گانے میں جے شری رام نہ بولنے والوں کو قبرستان بھیجنے کی بات کی گئی ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2019 12:13:56
دہلی میں موب لنچنگ کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آدرش نگر کے لال باغ علاقہ میں گھر میں گھسے نابالغ کا بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ واقعہ جمعہ کی صبح کا ہے۔ پولس نے غیر ارادتاً قتل کی دفعہ میں مقدمہ درج کر 6 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Sat, 27 Jul 2019 11:57:19
مخلوط حکومت کے باغی اراکین اسمبلی کے ساتھ ممبئی میں پناہ لینے والے یلاپور حلقے کے ایم ایل اے شیورام ہیبار نے اپنے گھر واپس پہنچنے کے بعد پارٹی کارکنان اور لیڈروں کے علاوہ تعلقہ سطح پر مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ بھی میٹنگ منعقد کی اور اپنے حلقے کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد وہ بنگلورو کے لئے روانہ ہوگئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy