Thu, 07 Nov 2019 10:43:04
بابری مسجد پر فیصلہ سے قبل آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے بیان جاری کر کے یہ بتایا گیا ہے کہ آخر کیوں مسلمان بابری سے دستبردار نہیں ہو سکتے اور اگر ہو گئے تو اس کے بعد کیا مسائل پیدا ہوں گے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 10:40:29
’’قانون اور شواہد کی بنیاد پر بابری مسجد ملکیت مقدمے میں جو بھی فیصلہ آئے گا مسلمان اس کا احترام کریں گے۔ جمعیۃ علماء ہند کا روز اول سے یہی موقف رہا ہے کہ ہم عدالت کے فیصلے کو قبول کریں گے کیونکہ ہم عدلیہ اور ملک کے قانون کو نہ صرف محترم سمجھتے ہیں بلکہ ان پر اعتماد بھی رکھتے ہیں۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 21:18:26
تیس ہزاری کورٹ کے احاطے میں تشدد اور جھڑپ کے واقعہ کے خلاف دہلی کی تمام ضلع عدالتوں میں وکلاء کا مظاہرہ بدھ یعنی تیسرے دن بھی جاری رہا اور اسی درمیان روہنی کورٹ کی عمارت پر چڑھ کر ایک وکیل نے خود کشی کی کوشش کی۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 21:15:39
اترپردیش ضمنی اسمبلی انتخابات میں شکست فاش سے دوچار ہونے کے بعد بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے بدھ کو پارٹی لیڈروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کے لئے کچھ اہم فیصلے کیے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 21:09:01
محکمہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق اڈپی ضلع کے اسپتالوں میں بچوں کی پیدائش کے لئے سیزیرین آپریشن کا طریقہ اپنانے کا رجحان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے، جبکہ جنوبی کینرا میں قدرتی طور پر زچگی (نارمل ڈیلیوری) کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ قدرتی زچگی کے بارے میں خواتین کے دلوں میں جو خوف بیٹھا ہوا ہے اس وجہ سے اکثر خواتین وضع حمل کے لئے آپریشن کو ترجیح دیتی ہیں۔ جبکہ عوام کے ایک طبقے میں
View more
Wed, 06 Nov 2019 21:02:52
بھٹکل تعلقہ پنچایت کی کے ڈی پی میٹنگ میں اراکین نے اس بات پر جتایا کہ سابقہ سدارامیا حکومت کے دوران دو سال قبل شروع کیے گئے اندرا کینٹین کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے اور انتہائی سست رفتاری کا مظاہرا کیا جارہا ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 17:26:16
یہاں تعلقہ کے گلمی بلال کھنڈ میں ریلوے اسٹیشن جانے والی سڑک کی مرمت کے لئے بار بار دی جانے والی درخواستوں پر بھی جب سرکاری حکام اور قومی سماجی اداروں نے کان نہیں دھرا تو علاقہ کے عوام اور نوجوانوں نے خود سڑک کی مرمت کا منصوبہ بنایا اور پھاوڑا ، پکاز اور دیگر اوزار لے کر سڑک کی مرمت کے لئے اُترپڑے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 12:17:56
مہاراشٹر میں شیوسینا کے ساتھ اب تک حکومت تشکیل نہ ہو پانے سے پریشان دیویندر فڑنویس منگل کی دیر شب آر ایس ایس دفتر جا کر آر موہن بھاگوت سے ملاقات کی۔بتایا جارہا ہے کہ تقریباً ایک گھنٹے تک ان دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 11:46:43
ضلع کے چلیّکیری تعلقہ کے نائکن ہٹّے کے قریب چنّا بسیّن ہٹّے سرکاری پرائمری اسکول میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد قریب 60 بچے بیمار پڑ گئے اور اُنہیں علاج کے لئے نائکن کٹّے سرکاری اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ اسکول میں دیا گیا مڈ ڈے میل کھانے کے بعد بچوں نے پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایتیں کی تھیں۔ واقعہ منگل کی شام کو پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy