Thu, 07 Nov 2024 18:38:31
شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے قومی ترجمان سنجے راؤت نے بی جے پی پر مہاراشٹر کی سیاست کو زہر آلود کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں ہمیشہ تہذیب کے ساتھ سیاست کی جاتی رہی ہے اور یہاں کی سیاسی روایات میں احترام، شائستگی اور نظم کی اہمیت رہی ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 17:42:14
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ لوک سبھا سیٹ کی امیدوار پرینکا گاندھی نے جمعرات کو ایک بار پھر وائناڈ کے عوام سے ملاقات کی اور انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ وہ اس علاقے کے لوگوں کی خدمت بالکل ویسے ہی کرنا چاہتی ہیں جیسے ایک ماں اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 17:38:52
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے تناظر میں شیوسینا یو بی ٹی نے اپنا انتخابی منشور آج جاری کر دیا۔ پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو منشور کی رونمائی کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی۔ ادھو نے اس انتخابی منشور کو ’وچن نامہ‘ کا نام دیتے ہوئے کہا، ’’مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت کے بعد ہم شیوسینا کی جانب سے کیا اقدامات کریں گے، عوام کی خدمت کس طرح کریں گے، اس کا لائحہ عمل ہم نے عوام کے سامنے رکھا ہے۔ ہم
View more
Thu, 07 Nov 2024 17:34:49
سپریم کورٹ آف انڈیا نے سرکاری نوکریوں کی بھرتی کے اصولوں میں تبدیلی سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ کورٹ کے مطابق، جب سرکاری بھرتی کا عمل شروع ہو جائے تو اس کے دوران اصولوں میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ پانچ ججوں پر مشتمل آئینی بنچ کے سامنے یہ سوال آیا کہ کیا بھرتی کے عمل کے آغاز کے بعد قواعد میں تبدیلی ممکن ہے۔ بنچ نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا کہ سرکاری ملازمتوں کی بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور
View more
Thu, 07 Nov 2024 17:30:52
مرکزی حکومت نے بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے کے لیے پرالی جلانے پر عائد جرمانے میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اقدام فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والی آلودگی کو کم کرنے اور شہریوں کی صحت پر اس کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں مختلف زمین کی پیمائش کے لحاظ سے جرمانے میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 17:11:20
لکھنؤ کے ورندا ون کالونی اراولی اپارٹمنٹ کی دسویں منزل سے سبکدوش اے ڈی جے ایس پی تیواری کی بیٹی پریتی دیویدی (40) کی بدھ کو موت واقع ہو گئی۔ اس کی اطلاع ناتی نے ایک سیکورٹی گارڈ کی مدد سے نانا کو دی۔ ایس پی تیواری اپنی بیوی کے ہمراہ اراولی اپارٹمنٹ پہنچے جہاں انھوں نے بیٹی کی لاش خون سے بھیگی ہوئی پائی۔ سبکدوش جج نے اپنی بیٹی کے قتل کا الزام پی این بی میں لاء آفیسر داماد رویندر دویدی پر عائد کرتے
View more
Thu, 07 Nov 2024 17:07:39
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایک بار پھر شدید ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ جب دفعہ 370 کی بحالی کے حق میں بینر اسمبلی میں لایا گیا تو بی جے پی کے اراکین غصے میں آ گئے اور پُرتشدد ہوگئے۔ یہ بینر عوامی اتحاد پارٹی کے ایم ایل اے خورشید احمد شیخ نے لایا تھا، جو انجینئر رشید کے بھائی ہیں۔ جیسے ہی شیخ نے یہ بینر اسمبلی میں دکھایا، حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین کے درمیان تیز بحث اور جملوں کا تبادلہ
View more
Thu, 07 Nov 2024 17:01:10
امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر واپسی کے ساتھ صدارتی انتخاب کے علاوہ سینیٹ کی 34 اور ہاؤس آف ری پریزنٹیٹیو کی 435 سیٹوں کے لیے بھی انتخابات ہوئے۔ ہاؤس میں ہندوستانی نژاد رہنماؤں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جن میں سے 6 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 16:54:56
بابا صدیقی کے قتل کے معاملے میں اب تک ان کا سلمان خان سے قریبی تعلق موضوعِ بحث تھا، اور یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ لارنس بشنوئی نے اسی دوستی کی وجہ سے ان پر حملہ کیا۔ تاہم، اب کیس میں ایک نیا پہلو سامنے آیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس قتل کے پسِ پردہ محرکات جاننے کے لیے ایس آر اے (سلم ریہبلیٹیشن اتھارٹی) پروجیکٹ کے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy