Mon, 30 Aug 2021 20:31:08
مینگلور۔بنگلور نیشنل ہائی وے پر پارک لاری سے تیز رفتار پِک آپ وین کی ٹکر سے دو لوگوں کی موت واقع ہوگئی، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ مینگلور سے قریب 50 کلو میٹر دور اُپیننگڈی میں پیر کی شام کو پیش آیا۔
View more
Mon, 30 Aug 2021 20:21:04
شہر کے اوروا علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ کے احاطے سے چوری کی گئی ایک سائیکل سے متعلق تفتیش کے دوران پولیس نے تین چوروں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 9 مسروقہ سائیکلیں ضبط کرلیں جن کی مالیت کا اندازہ 1.5 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔
View more
Mon, 30 Aug 2021 20:08:57
'انڈین فیڈریشن آف ورکنگ جرنلسٹ' کی معاون تنظیم 'کرناٹکا جرنلسٹ یونین' کی یلاپور شاخ کا افتتاح کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر شیو رام ہیبار نے اخبار نویسوں کو نصیحت کی کہ میڈیا میں صحت مندانہ اور مسابقتی جذبہ کے ساتھ تنقید و تبصرہ ہونا چاہیے ۔ اس سے ہٹ کر توہین اور نفرت کا عنصر اس میں نہیں رہنا چاہیے ۔
View more
Mon, 30 Aug 2021 16:38:54
پولیس کی جانکاری کے مطابق جھارکھنڈ کے رانچی ضلع میں سات لڑکوں نے ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کی ہے۔ ایک افیسر نے کہاکہ چار ملزمین کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور ماباقی ملزمین کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم جاری ہے۔
View more
Mon, 30 Aug 2021 16:32:10
کووڈ کا ٹیکہ نہ لینے پر راشن کی دکانات سے فراہم کیا جانے والا راشن حکومت کی جانب سے روک دیئے جانے کی افواہ کے بعد کووڈ ٹیکہ لینے کے لیے صحت کے مرکز پر عوام کی طویل قطار دیکھی گئی۔
View more
Mon, 30 Aug 2021 16:18:49
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مودی حکومت پر تلخ حملہ کیا ہے۔
View more
Mon, 30 Aug 2021 14:45:06
بے زبان جانوروں پر رحم کرنے کا جذبہ ایک نوجوان پر اس قدر بھاری پڑگیا کہ اسے اپنے پیر گنوانے پڑے، واردات مینگلور کے جوکٹے کےقریب پیر کو پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بکری کو بچانے کی کوشش میں اس کے دونوں پیر ٹرین کے نیچے آکر کٹ گئے ۔ نوجوان کی شناخت چیتن کمار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Mon, 30 Aug 2021 14:41:26
سنتے کٹّے پیٹرول بنک کے پاس دن دہاڑے پیش آئے خوفناک واقعہ میں ایک شخص نے بیچ سڑک پر خاتون کے پیٹ میں چھرا گھونپ کر اسے زخمی کرنے کے بعد خود اپنا گلا کاٹ لیا ۔ دونوں کو سنگین حالت میں منی پال کے ایک نجی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy