Wed, 01 Sep 2021 16:30:33
ملک بھر میں کورونا کے بحران میں کمی آنے کے بعد پنجاب، بہار، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ جیسی ریاستوں میں اسکولوں کو کھول دیا گیا ہے۔ دہلی حکومت نے بھی کورونا وبا کے پھیلاؤ کے بعد سے بند پڑے اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور سب سے پہلے 9ویں اور 12ویں تک کی جماعتوں میں درس و تدریس کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 16:27:22
دوحہ میں ہندوستان اور طالبان کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات کے پس منظر میں سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ چین، پاکستان اور طالبان کے کنٹرول والا افغانستان ہندوستان کے لئے تشویش ناک ہے۔ چدمبرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے حوالہ سے بھی حکومت کو آگاہ کیا ہے۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 11:49:46
یوپی کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو نشانہ بنایا، اتر پردیش کے کئی شہروں میں بخار کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 11:44:15
امریکی افواج سمیت نیٹو افواج کے مکمل انخلاء کے بعد افغانستان میں جشن کا ماحول ہے اور اس وجہ سے کابل کی گلیاں خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھیں -
View more
Wed, 01 Sep 2021 11:39:37
دہلی پولیس نے ایک جعلی کال سینٹر کا پردہ فاش کرکے ایک 24 سالہ مرد سمیت 11 خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ا سکیم کے ذریعے کم شرح سود پر ذاتی قرضے دے کر لوگوں کو دھوکہ دیا۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 11:32:44
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کی اجتماعی کوشش تیزکر دی گئی ہے۔ لوک سبھااسپیکر نے منگل کے روز جموں و کشمیر کے دورے کے دوران پنچایت کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 11:29:21
دہلی-این سی آر میں صبح سے ایک بار پھر بارش ہو رہی ہے۔ گہرے گھنے بادلوں کی وجہ سے اندھیرا چھایا ہوا ہے اور صبح سے سورج نظر نہیں آیا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار سست ہو گئی ہے اور گاڑیوں کی لائٹیں جلانی پڑ رہی ہیں۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 11:26:40
نئے مہینے کی شروعات کے ساتھ ہی عوام پر مہنگائی کی ایک اور مار پڑی ہے، کیونکہ ایل پی جی کے داموں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ آج یکم ستمبر سے غیر سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی سلینڈر کے داموں میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 11:22:29
افغانستان میں حکومت سازی کرنے والے طالبان کے ساتھ ہندوستان کا پہلا سرکاری رابطہ منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہندوستانی سفیر دیپک متل اور طالبان کے نمائندے شیر محمد عباس ستانکزئی کے درمیان میٹنگ سے ہوا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ میٹنگ دوحہ میں ہندوستانی ایمبیسی میں طالبان فریق کی درخواست پر ہوئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy