ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    ریلوے امتحان میں بدانتظامی ، بہار کے طلبہ سڑکوں پر ،شدید احتجاج

    ریلوے امتحان میں بدانتظامی ، بہار کے طلبہ سڑکوں پر ،شدید احتجاج

    Wed, 26 Jan 2022 13:10:35 
    ریلوے بھرتی بورڈ (آرآربی) کے ذریعے گروپ ڈی کے امتحان کے ضابطوں میں اچانک کی گئی تبدیلیوں اور این ٹی پی سی کے امتحان کے نتائج میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے طلبہ نے منگل کوریاست بھر میں جم کر ہنگامہ کیا اور مختلف اضلاع میں ریلوے اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کی ۔پٹنہ کے راجندر نگر ٹرمنس پر پیر کو ہنگامہ کے بعد منگل کو آر ہ، بکسر، نوادہ اور مظفر پور میں بھی طلبہ نے ریلوے اسٹیشنوں پر ہنگامہ کیا ا
    73 ویں یوم جمہوریہ پریڈ میں بہادری کے ساتھ نظر آئی ہندوستان کی ثقافتی جھلک

    73 ویں یوم جمہوریہ پریڈ میں بہادری کے ساتھ نظر آئی ہندوستان کی ثقافتی جھلک

    Wed, 26 Jan 2022 13:05:47 
    73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پرہندوستان کی ثقافتی جھلک پیش کی گئی جس میں ہندوستانی فضائیہ کے 75 طیاروں نے ہوا میں اُڑان بھرتے ہوئے فلائی پاسٹ کیا۔  دہلی کے راجپتھ میں رافیل جنگجو طیاروں کے ذریعے آسمان میں ایرو ہیڈ فارمیشن کی شکل بھی بنائی گئی۔ وہیں بی ایس ایف کی سیما بھوانی موٹر سائیکل ٹیم نے بھی یوم جمہوریہ پریڈ میں اپنا کرتب دکھا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ اس پریڈ میں تمام خواتین سپاہیوں نے حصہ لیا۔
    برہمن سماج کے خلاف نعرہ بازی کے لیے بی جے پی معافی مانگے: سپریا شرینیت

    برہمن سماج کے خلاف نعرہ بازی کے لیے بی جے پی معافی مانگے: سپریا شرینیت

    Wed, 26 Jan 2022 11:36:31 
    کانگریس  نے سوشل میڈیا میں وائرل ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کو برہمن مخالف قرار دیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر مرکزی وزیر سنجیو بالیان ’پنڈت واد مردہ باد‘ کا نعرہ لگا رہے ہیں کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی وزیر نے برہمن طبقہ کے خلاف نعرہ بازی کی ہے جس کے لیے بی جے پی کو معافی مانگنی چاہیے۔
    راجیہ سبھارکن رجنی پاٹل نے مودی حکومت پرملک کے وفاقی ڈھانچے کوتوڑنے کالگایاالزام

    راجیہ سبھارکن رجنی پاٹل نے مودی حکومت پرملک کے وفاقی ڈھانچے کوتوڑنے کالگایاالزام

    Wed, 26 Jan 2022 11:32:26 
      راجیہ سبھا کی رکن اور جموں و کشمیر کانگریس کی انچارج رجنی پاٹل نے مرکز پر ملک کے وفاقی ڈھانچے کو توڑنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کرکے ثابت کر دیا ہے کہ اسے پنجاب کے مفادات اور عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ لوگ اب بی جے پی کے کردار کو سمجھ رہے ہیں۔ وفاقی ڈھانچے کو توڑنے کی کوشش میں، مرکز نے 11 اکتوبر 2021 کو ایک نوٹ
    ’ڈبل انجن حکومت نے کیا ڈبل ظلم، میرا ہندوستان ایسا نہیں تھا‘ : راہل گاندھی

    ’ڈبل انجن حکومت نے کیا ڈبل ظلم، میرا ہندوستان ایسا نہیں تھا‘ : راہل گاندھی

    Wed, 26 Jan 2022 11:25:28 
    بہار میں ریلوے بھرتی سے متعلق گروپ ڈی اور این ٹی پی سی امتحان کے ریزلٹ کے بعد ریاست کے الگ الگ اضلاع میں امیدواروں کا مظاہرہ پیر کی شب سے ہی جاری ہے۔ راجدھانی پٹنہ، نالندہ، نوادہ، بکسر اور آرہ وغیرہ میں کئی مقامات پر منگل کی صبح حکومت کے خلاف امتحان دہندگان کا مظاہرہ زوروں پر نظر آیا۔
    بھگونت مان پر ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کا الزام

    بھگونت مان پر ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کا الزام

    Wed, 26 Jan 2022 11:20:08 
    عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار بھگونت مان کی طرف سے نکودر میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے پر اپنی گلے سے اتارا ہار چڑھانےکے واقعے نے سیاسی طول پکڑ لیا اور آج کانگریس اوربہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے شدید احتجاج کیا گیا۔ بی ایس پی نے مسٹر مان پر ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کرنے کا الزام لگایا ہے۔
    کورونا کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوئی ہےہمیں محتاط رہ کرلڑائی لڑنی ہو گی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

    کورونا کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوئی ہےہمیں محتاط رہ کرلڑائی لڑنی ہو گی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

    Wed, 26 Jan 2022 11:11:44 
    73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا ’’یہ جشن منانے کا ایک موقع ہے جو ہم سب کے لئے مشترک ہے۔ یعنی ہماری ہندوستانیت‘‘۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’’اسی دن ہندوستان سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر قائم ہوا تھا اور ’ہم عوام‘ نے ایک ایسے آئین کو نافذ کیا جو ہمارے اجتماعی وژن کا ایک الہامی دستاویز ہے‘‘۔
    ماہ فروری میں 10,060مکانات کے حق پتراتقسیم کئے جائیں گے، میسورو میں منعقدہ محکمہ کے جائزہ اجلاس میں وزیر امکنہ وی سومنا کا اعلان

    ماہ فروری میں 10,060مکانات کے حق پتراتقسیم کئے جائیں گے، میسورو میں منعقدہ محکمہ کے جائزہ اجلاس میں وزیر امکنہ وی سومنا کا اعلان

    Wed, 26 Jan 2022 10:51:00 
    بروز پیر ریاستی وزیر برائے ہاؤزنگ وی سومنا نے میسور کے ضلع پنچایت ہال میں محکمہ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ رکن پارلیمان پرتاب سمہا، اراکین اسمبلی تنویر سیٹھ، ایس اے رام داس، جی ٹی دیوے گوڈا، انیل چک مادو، ڈاکٹر یتیندراسدرامیا اورایچ پی منجوناتھ اور میسور ضلع کے اعلیٰ افسر اس موقع پر موجود تھے۔
    دلت،پسماندہ اور برہمن مخالف ہے بی جے پی:کانگریس

    دلت،پسماندہ اور برہمن مخالف ہے بی جے پی:کانگریس

    Wed, 26 Jan 2022 10:46:03 
    کانگریس نے مرکزی وزیر مملکت سنجیو بالیان کے ایک وائرل ویڈیو میں برہمنوں کے سلسلے میں کہے گئے الفاظ کی تنقید کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ مرکزی وزیر کے اس ویڈیو سے واضح ہوگیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دلتوں، پسماندوں اور برہمنوں کی مخالف ہے -