Wed, 26 Jan 2022 21:33:18
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مودی حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ 2014 میں بڑے بڑے وعدے کرکے اقتدار میں آئی تھی، لیکن آج وہ ان وعدوں کو بھول گئی ہے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچے اشوک گہلوت نے آج میڈیا سے یہ بات کہی۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 21:27:54
آر پی این سنگھ نے گزشتہ دنوں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھام لیا۔ ان کے اس عمل پر کانگریس کے کئی لیڈران تنقیدی بیانات دے چکے ہیں۔ اب یوپی کانگریس صدر اجے کمار للو نے آر پی این سنگھ پر کچھ سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 21:23:01
ریلوے کے امتحان میں دھاندلی کے الزام کو لے کر بہار کے گیا میں طلبا کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ جانکاری کے مطابق اس عمل میں بدھ کو ہزاروں کی تعداد میں گیا جنکشن پر پہنچے طلبا نے جم کر ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مشتعل طلبا نے پولیس پر پتھر برسانے کے بعد کئی جگہوں پر توڑ پھوڑ کی، ساتھ ہی ایک ٹرین کی بوگی میں بھی آگ لگا دی۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 21:19:02
ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں پھر اچھال درج کیا گیا ہے اور گزشتہ روز کے مقابلہ 30 ہزار زیادہ نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 21:14:51
اتر پردیش کے رائے بریلی ضلع میں مہاراج گنج کوتوالی علاقہ کے پہاڑ پور گاؤں میں زہریلی شراب کے استعمال کے سبب 6 افراد کی جان چلی گئی ہے۔ جبکہ تقریباً 18 لوگوں کی حالت نازک ہے۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 21:09:43
ریلوے بھرتی امتحان میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے طلبا نے بہار اور یوپی کے کچھ حصوں میں زبردست احتجاج کیا۔ کئی مقامات پر یہ احتجاج پرتشدد بھی ہو گیا اور پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔ الہ آباد میں پولیس اہلکاروں ںے ہاسٹل میں گھس کر طلبا کی پٹائی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 21:05:15
ہندوستان کے 5 صوبوں میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے موقع پراتر پردیش میں الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت ریلیوں پر پابندی عائد کئے جانے کے سبب روز مرہ مزدوری کے ذریعہ متعدد افراد کو انتخابات کے دوران بے روزگاری سے گزرنا پڑ رہا ہے اس میں ٹینٹ ہاﺅس کا کام کرنے والوں کے علاوہ لائٹ والے، پانی والے، ڈسپوزل اور پانی والے، پوسٹر بینر لگانے والے، اسٹیج بنانے والے، مائک و ساﺅنڈ جیسی خدمات دینے والے
View more
Wed, 26 Jan 2022 20:58:49
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ انتخابی تشہیر پر پابندیاں اس لیے لگائی گئی ہیں کیونکہ پنجاب کے کسانوں نے دکھا دیا ہے کہ جب وزیر اعظم وہاں جانا چاہتے تھے تو پوری کرسیاں خالی تھیں۔ انھیں ڈر تھا کہ اتر پردیش میں بھی کرسیاں خالی نہ رہ جائیں۔ اس لیے پابندی لگ گئیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy