Sat, 10 Sep 2022 23:17:05
ٹیچر گھوٹالہ، مویشی اسمگلنگ اور کوئلہ گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سی آئی ڈی گزشتہ کچھ دنوں سے مغربی بنگال میں لگاتار چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں ہفتہ کے روز بھی صبح ای ڈی کی ٹیم نے کولکاتا میں 6 مقامات پر چھاپہ ماری کی۔
View more
Sat, 10 Sep 2022 23:13:23
گجرات کانگریس نے مہنگائی، بے روزگاری، سرکاری ملازمتوں میں کنٹریکٹ پر ملازمت اور دیگر مسائل کے خلاف ہفتہ کے روز ریاست میں بند کا اہتمام کیا گیا۔ ریاست کے کچھ علاقوں میں کئی تاجر رضاکارانہ طور پر بند میں شامل ہوئے، جبکہ کئی جگہوں پر کانگریس لیڈر اور کارکنان تاجروں اور کالج انتظامیہ سے بند کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے نظر آئے۔
View more
Sat, 10 Sep 2022 23:08:21
مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں طلبا لیڈر انیس خان کی حیرت انگیز موت پر تنازعہ کے درمیان ان کے چچازاد بھائی سلمان (جو اپنے بھائی کی موت سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے) پر کچھ بدمعاشوں نے قاتلانہ حملہ کر دیا۔
View more
Sat, 10 Sep 2022 23:03:00
سدھو موسیٰ والا قتل معاملے میں اب تک کئی ملزمین کی گرفتاری ہو چکی ہے، اور اب اس تعلق سے مزید ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ پنجاب پولیس نے مرکزی ایجنسیوں اور دہلی پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ مہم انجام دے کر موسیٰ والا قتل کیس کے فرار ملزم دیپک عرف منڈی کو اس کے دو معاونین کپل پنڈت اور راجندر کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔ پنجاب پولیس کے ڈی جی پی گورو یادو نے اس سلسلے میں میڈیا کو جانکاری دی۔
View more
Sat, 10 Sep 2022 22:58:47
ابھی تین ہی ہفتہ ہوا ہے جب ’نیویارک ٹائمز‘ کے پہلے صفحہ پر شائع یہ خبر موضوعِ بحث بنی تھی کہ کس طرح دہلی میں عآپ حکومت تعلیم کے شعبہ میں انقلابی تبدیلی لائی ہے۔ لیکن ایک نئی تصویر جو سامنے آ رہی ہے وہ بھی قابل غور ہے۔ دہلی حکومت کے ماتحت راجدھانی کے 12 ڈگری کالج گزشتہ 5 سال سے معاشی بحران میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے اساتذہ کو پوری تنخواہ وقت پر نہیں مل پا رہی ہے۔
View more
Sat, 10 Sep 2022 22:44:23
شہر کے مارکیٹ علاقے میں ایک بہت بڑا سانڈ ہے جس نے کئی عام لوگوں پر حملہ کیا ہے ۔ اس کے نتیجے میں اب تک ایک خاتون ہلاک اور دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
View more
Sat, 10 Sep 2022 22:40:50
شراب کے عادی ایک شوہر نے اپنی بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جس کی وجہ سے وہ بڑی حد تک جل گئی جس کے بعد شوہر نے خود بھی کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔
View more
Sat, 10 Sep 2022 14:37:49
مینگلور سے قریب 85 کلو میٹر دور سولیا میں پیش آئی ایک افسوس ناک واردات میں ایک چھ سالہ بچی کی موت واقع ہوگئی جب ایک موٹر سائیکل اس سے ٹکراگئی۔
View more
Sat, 10 Sep 2022 11:59:18
دہلی کانگریس نے اروند کیجریوال حکومت کے سرپلس بجٹ کی قلعی کھولنے کا دعویٰ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنایا ہے۔ ریاستی کانگریس صدر انل چودھری نے کہا کہ 2022 تک دہلی کے اوپر 38155 کروڑ روپے کا قرض بڑھا ہے، جس کے سبب دہلی 22-2021 میں ریونیو ڈیفیسٹ ریاست بن گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy