Mon, 12 Sep 2022 22:18:25
نئی حد بندی (ڈی لمٹیشن) کے درمیان سیاسی پارٹیوں نے دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بی جے پی سے لے کر عام آدمی پارٹی (عآپ) اور کانگریس نے میونسپل کارپوریشن کے لیے پوری طرح سے تیار ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
View more
Mon, 12 Sep 2022 19:25:28
وارانسی کی ضلع عدالت نے گیان واپی مسجد اور شرنگار گوری معاملے پر آج ایک انتہائی اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس تعلق سے عرضی قابل سماعت ہے۔
View more
Mon, 12 Sep 2022 19:19:16
دہلی سے ملحق اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے تھانہ ایکوٹیک 3 کے انڈسٹریل علاقہ واقع الیکٹرانک پارٹس بنانے والی ایک کمپنی میں مچھر مارنے کی دوا کے چھڑکاؤ سے 16 خاتون ملازمین بیہوش ہو گئیں۔
View more
Mon, 12 Sep 2022 13:18:14
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ بعض ریاستی حکومتوں کی جانب سے دینی مدارس کے سروے کا جو شوشہ چھوڑا گیا ہے، وہ در اصل مدارس کو بدنام کرنے اور برادران وطن کے در میان انہیں مشکوک ومشتبہ بنانے کی ایک گھناؤنی اور ناپاک سازش ہے۔یہ الزام اس نے جاری ایک ریلیز میں لگایا ہے۔
View more
Mon, 12 Sep 2022 13:12:16
مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ، کونکن، ودربھ اور وسطی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارش سے گوداوری اور مانیاڈ ندیوں میں سیلاب آگیا ہے، جبکہ اورنگ آباد میں تین خواتین سیلاب میں بہہ گئیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے ریاست کے تمام ڈویژنوں میں اگلے دو دنوں میں زیادہ تر مقامات پر تیزبارش کی پیش گوئی کی ہے۔
View more
Mon, 12 Sep 2022 12:37:53
تھوکٹو میں کلّا پو میں نیشنل ہائی وے 66 پر پیش آئے سلسلہ وار سڑک حادثے میں موٹر گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy