ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    لبنان کی ہرحکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی پابند ہو گی: امریکا

    لبنان کی ہرحکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی پابند ہو گی: امریکا

    Wed, 12 Aug 2020 18:13:52 
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مندوب کیلی کرافٹ نے منگل کے روز العربیہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ لبنان کی کوئی بھی حکومت حزب اللہ کو اسلحہ کے حصول سے باز رکھنے کی پابند ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی لبنان میں تعینات امن فوج ' UNIFIL' جنوبی لبنان میں اپنا مشن جاری رکھے گی۔ کرفٹ نے مزید کہا کہ ہم ایک اہم ڈونر ملک ہیں اور ہم ہمیشہ لبنان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ لبنانی
    ترکی کے وزیر دفاع کا دورہ بغداد منسوخ، سرحدی خلاف ورزی پر عراق کا شدید احتجاج

    ترکی کے وزیر دفاع کا دورہ بغداد منسوخ، سرحدی خلاف ورزی پر عراق کا شدید احتجاج

    Wed, 12 Aug 2020 17:57:10 
    دو روز قبل ترکی کے ایک مسلح ڈرون طیارے کے حملے میں عراق کے صوبہ کردستان میں دو عراقی افسروں اور ایک فوجی کے قتل کے بعد بغداد اور انقرہ کے درمیان سخت کشیدگی سامنے آئی ہے۔ عراق نے ترک وزیر دفاع کے کل جمعرات کے روز ہونے والے دورہ بغداد کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی کرنے پر بغداد میں تعینات ترک سفیر کو طلب کر کے اس سے شدید احتجاج کیا ہے۔
    پاکستان اپنی برآمدات میں 12 ارب ڈالرز تک اضافہ کر سکتا ہے: عالمی بینک

    پاکستان اپنی برآمدات میں 12 ارب ڈالرز تک اضافہ کر سکتا ہے: عالمی بینک

    Wed, 12 Aug 2020 17:49:16 
    عالمی تجارتی تنظیم انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر (آئی ٹی سی) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کرونا وبا کے باوجود پاکستان اپنے تجارتی شعبے میں اصلاحات لا کر آئندہ تین سال کے دوران اپنی برآمدات میں 12 ارب ڈالرز اضافہ کر سکتا ہے۔ عالمی بینک کے اشتراک سے مرتب کی گئی اس جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نصف سے زائد برآمد کنندگان کو ملکی اور غیر ملکی ریگولیٹری قوانین کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
     پومپیو کا دورہ یورپ، توانائی اور دفاع سے متعلق معاہدے ایجنڈے میں شامل

    پومپیو کا دورہ یورپ، توانائی اور دفاع سے متعلق معاہدے ایجنڈے میں شامل

    Wed, 12 Aug 2020 17:42:10 
    یہ دورہ ٹرمپ انتظامیہ کی اس پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے جس کا مقصد وسطی یورپ کے ان ملکوں میں چین اور روس کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے۔ چیک ری پبلک پہنچنے پر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب تھامس پیٹرک سے ملاقات کی اور امریکہ اور چیک ری پبلک کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دورے کے دوران مائیک پومپیو اس عجائب گھر بھی گئے جو جنگِ عظیم دوم کے دوران اس علاقے کو آزاد کرنے کے لیے کی
    فرانس کے ساتھ مل کر تارکینِ وطن کی آمد و رفت روکنا ہو گی: برطانیہ

    فرانس کے ساتھ مل کر تارکینِ وطن کی آمد و رفت روکنا ہو گی: برطانیہ

    Wed, 12 Aug 2020 17:37:00 
    برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے منگل کو پیرس میں رودبادِ انگلستان میں پھنسے ہوئے تارکینِ وطن کے مسئلے پر بات چیت کی ہے۔
    جو بائیڈن نے کاملا ہیرس کو نائب صدر کا اْمیدوار نامزد کر دیا

    جو بائیڈن نے کاملا ہیرس کو نائب صدر کا اْمیدوار نامزد کر دیا

    Wed, 12 Aug 2020 17:29:13 
    امریکہ میں اس سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے سینیٹر کاملا ہیرس کو نائب صدر کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ امریکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو گا جب ایک سیاہ فام خاتون امریکہ کی نائب صدارت کی اُمیدوار ہوں گی۔ماہرین کے مطابق کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کاملا ہیرس کا انتخاب کر کے جو بائیڈن نے سیاہ فام ووٹرز کی اہمیت کا اعتراف کیا ہے جو اْن
     افغان حکام سے مذاکرات کے آغاز پر ہی تشدد میں کمی نہیں ہو سکتی: طالبان

    افغان حکام سے مذاکرات کے آغاز پر ہی تشدد میں کمی نہیں ہو سکتی: طالبان

    Wed, 12 Aug 2020 17:18:06 
    افغانستان میں طویل جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور طالبان کے درمیان فروری میں ہونے والے ایک معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کا مرحلہ تقریباً مکمل ہو گیا ہے۔ افغان حکومت نے طالبان کے 400 قیدیوں کو رہا کرنا ہے جس کے بعد اگلے مرحلے میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔ قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بین الافغان مذاکرات سے متعلق منگل کو وائس آف امریکہ سے بات کرتے
     کرناٹک: ایس ایس ایل سی سپلیمنٹری امتحانات ستمبر میں منعقد کئے  جائینگے

    کرناٹک: ایس ایس ایل سی سپلیمنٹری امتحانات ستمبر میں منعقد کئے جائینگے

    Wed, 12 Aug 2020 11:44:49 
    ایس ایس ایل سی سپلیمنٹری امتحان آئندہ ماہ ستمبر میں منعقد کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دو ایک دن میں امتحان کی تاریخ اور ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا جائے گا۔ یہ بات کرناٹک سکینڈری ایگزامنیشن بورڈ کی ڈائرکٹر وی سو منگلا نے کہی۔
    نائیجیریا: موسیقار کو توہین رسالت پر سزائے موت

    نائیجیریا: موسیقار کو توہین رسالت پر سزائے موت

    Tue, 11 Aug 2020 19:41:55 
    نائیجیریا کی ریاست کانو میں ایک شرعی عدالت نے 22 سالہ موسیقار اور گلوکار یحیی امینو شریف کو توہین رسالت کا قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں موت کی سزا سنائی ہے۔