Thu, 06 Aug 2020 19:00:51
ہریانہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ایچ بی ایس ای) نے ایک بڑا اعلان کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 11 سال کے طویل عرصے کے بعد 2021 میں 8 ویں جماعت کے طلبا کے لئے بورڈ کے امتحانات انعقاد کریں گے۔ بورڈ نے موجودہ تعلیمی سیشن 2020-21 میں ہونے والے آٹھویں کلاس بورڈ کے امتحانات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ ہریانہ بورڈ کے صدر ڈاکٹر جگبیر سنگھ اور سکریٹری راجیو پرساد نے کہا کہ حکومت ہریانہ کی ہدایت کے مطابق
View more
Thu, 06 Aug 2020 18:55:22
راجستھان ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے آج بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ممبران اسمبلی کے معاملے کو سنگل بنچ کے پاس واپس بھجوا دیا۔ سنگل بنچ میں بی ایس پی کی درخواست کی سماعت کی جارہی تھی، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ بی ایس پی کے ممبران اسمبلی کے انضمام پر روک لگائی جائے۔ اب سنگل بنچ 11 اگست کو فیصلہ کرے گا کہ کیا کانگریس میں بی ایس پی کے ممبران اسمبلی کے انضمام پر حکم جاری کیا جائے یا نہیں۔اس کے سا
View more
Thu, 06 Aug 2020 18:44:06
لبنان میں جہاں ایک طرف زبردست دھماکے کی وجوہات کی تفتیش جاری ہے وہیں جمعرات سے تین روزہ قومی سوگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ بیروت میں ہونے والے دھماکے میں 135 افراد ہلاک ہوئے تھے۔لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کے روز ہونے والے بم دھماکے سلسلے میں حکومت نے جس تین روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا اس کا جمعرات چھ اگست سے آغاز ہوگیا ہے۔ اس دھماکے میں کم از کم 135 افراد ہلاک اور پانچ ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ مص
View more
Thu, 06 Aug 2020 18:37:10
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ نوجوانوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق فروری کے آخر سے لے کر جولائی کے وسط تک، کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 60 لاکھ افراد میں سے 15 فی صد کی عمر 15 سے 24 سال کے درمیان ہے جب کہ اس سے قبل یہ شرح 4.5 فی صد تھی۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹ
View more
Thu, 06 Aug 2020 18:26:30
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے قانون تحفظ اطفال کے حوالے بعض نکات کی وضاحت کی ہے، جس کے مطابق بچوں کے ساتھ کیے جانے والے غیر قانونی سلوک پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر پر بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کی ضمانتیں اسلامی شریعت اور سعودی قانون کے تحت مقرر ہیں، کسی بھی عنوان سے بچوں کے حقوق متاثر نہیں کیے جاسکتے۔
View more
Thu, 06 Aug 2020 17:53:51
متحدہ عرب امارات میں شامل امارت عجمان میں ایک مارکیٹ میں بدھ کی شام اچانک خوف ناک آگ بھڑک اٹھی ہے جس سے متعدد دکانیں جل گئی ہیں۔
عجمان کے محکمہ شہری دفاع کے ایک ذریعے نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ بازار شعبی کے نام سے سبزی اور پھل منڈی میں آگ لگنے کے بعد شعلے اور سیاہ دھویں کے بادل بلند ہونا شروع ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی خصوصی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور وہ پورے بازار کو خالی کرانے کے لی
View more
Thu, 06 Aug 2020 17:35:04
کورونا وائرس کی روکتھام کے اقدامات سے متعلق جاپان کے انچارج وزیر نیشی مورا یاسوتوشی نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت، مصنوعی ذہانت اور دیگر ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے، انفیکشنز پر قابو پانے کے نئے موثر اقدامات دریافت کرنے میں، رواں ماہ کے آخر تک کامیاب ہو جائے گی۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں ماہرین کے حکومتی پینل سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا سے بہتر طور پر نمٹنے کے طریقے د
View more
Thu, 06 Aug 2020 17:21:04
بیروت،06 /اگست (آئی این ایس انڈیا)منگل چار اگست کی سہ پہر ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں بیروت میں بحری جہازوں کے لنگر انداز ہونے کا مقام مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس کا شمار لبنان کے اہم ترین مقامات میں ہوتا ہے جو ریاستی خزانے میں مالی رقوم پہنچانے کا نمایاں ترین ذریعہ تھا۔ دھماکے کے بعد یہ مقام ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ اس واقعے میں اب تک 135 افراد کی ہلاکت اور 5 ہزار سے زیادہ افراد کے زخمی ہون
View more
Thu, 06 Aug 2020 17:06:17
امریکہ ابھی تک ایران پر عائد ہتھیاروں کی بین الاقوامی پابندی کی قرار داد میں توسیع کے موقف پر مصر ہے۔ یہ پابندی رواں سال اکتوبر میں اختتام پذیر ہو رہی ہے۔اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے زور دے کر کہا ہے کہ اُن کا ملک آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرار داد کا منصوبہ پیش کرے گا۔ اس قرار داد میں ایران پر عائد ہتھیاروں کی پابندی میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بدھ کی شام
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy