Fri, 01 Jul 2016 18:20:25
یورپی اتحاد کی ٹریڈ کمشنر نے کہا ہے کہ برطانیہ سے اس وقت تک نئے تجارتی معاہدے کے حوالے سے بات چیت نہیں ہو سکتی جب تک پہلے یہ اتحاد سے مکمل طور پر نکل نہیں جاتا ہے
View more
Fri, 01 Jul 2016 18:15:39
نائجیریا کے شہر لاگوس میں حکام نے شور کم کرنے کے لیے 70گرجا گھر اور 20مساجد بند کرنے کا حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ حکام نے دس ہوٹلوں، شراب خانوں اور کلبوں کو بھی بند کر دیا ہے
View more
Fri, 01 Jul 2016 18:11:20
جمعے سے لندن کے پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک یعنی ٹیوب سٹیشنوں اور بسوں پر ایسے اشتہارات کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے جن میں انسانی جسم کی غیر صحت مندانہ تصاویر دکھائی گئی ہوں گی
View more
Fri, 01 Jul 2016 18:03:32
پیرو کے مشہور سیاحتی مقام ماچو پیچو پر فوٹو کھینچنے کی کوشش کے دوران پہاڑ سے گر کر ہلاک ہونے والے جرمن سیاح کی لاش کھائی سے برآمد کر لی گئی ہے
View more
Fri, 01 Jul 2016 18:00:42
بنگلہ دیش میں تشدد کے تازہ ترین واقعے میں جمعرات کو ایک ہندو پنڈت کو تیز دھار آلے سے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔45 سالہ شیام آنندہ داس جنوب مغربی ضلع جھنائدہ میں اپنے مندر کے قریب صبح کی عبادت کی تیاری کر رہا تھا
View more
Fri, 01 Jul 2016 17:55:27
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کویت میں پاکستانی سفارتخانہ میتوں کو ان کے آبائی علاقے روانہ کرنے کے لیے اقدام کر رہا ہے
View more
Fri, 01 Jul 2016 17:49:54
ایران میں کرپشن اور چور بازاری کے چونکا دینے والے اسکینڈل کے سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں ایک تازہ اسکینڈل بوگس تنخواہوں کی وصولی کا ہے جس نے اب تک کم سے کم تین اہم بنک سربراہان کو ان کی ملازمت سے محروم کردیا ہے
View more
Fri, 01 Jul 2016 17:38:29
بدھ کے روز سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر ایک مختصر کارٹون فلم پھیل گئی جس کا نام ’’تمر ہندی‘(اِملی)ہے۔ عربی زبان کی اس پیش کش کے ساتھ ایک تبصرہ بھی منسلک ہے جس کا عنوان ہے ثقافتوں کا مکالمہ یا ایرانی حملہ۔کارٹون فلم کا دورانیہ 1منٹ 44سیکنڈ ہے اور اس کے ہدایت کار کا نام دلوار سلیمان ہے۔
View more
Fri, 01 Jul 2016 17:28:02
عالمی برادری کی جانب سے ایک بار پھر اسرائیل سے فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی یہودی آباد کار کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے سرگرم گروپ چار (امریکا، روس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ)نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy