Sun, 26 Jan 2025 11:08:12
یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک کے نام اپنے خصوصی خطاب میں اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کے ذریعے نشر کیے گئے اس خطاب میں صدر جمہوریہ نے قوم کی ترقی، آئین کی اہمیت، اور اتحاد کے پیغام کو اجاگر کیا۔ ان کے خطاب کا مکمل متن یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 19:24:14
امریکہ کی سپریم کورٹ نے 2008ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں میں ملوث ملزم تہور رانا کی ہندوستان کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مئی 2023ء میں ایک امریکی ضلعی عدالت نے رانا کی حوالگی کا حکم دیا تھا، تاہم رانا نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مختلف وفاقی عدالتوں میں قانونی جنگ لڑی اور ناکام رہا۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 19:00:55
دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس نے عآپ حکومت کی ’وزیر اعلیٰ مفت تیرتھ یاترا یوجنا‘ پر سوال اٹھایا ہے۔ اروند کیجریوال کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ اس منصوبے میں بودھ طبقہ کے افراد کے لیے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی، اور یہ تفریق آمیز رویہ ناقابل قبول ہے۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 18:08:38
اتر پردیش اسمبلی کی رکن اور کانگریس لیڈر مونا مشرا نے دہلی کے ریہڑی-پٹری والوں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی بی جے پی اور دہلی کی عآپ حکومت نے ان کی زندگیوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ انھوں نے عآپ حکومت پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کانگریس کی جانب سے ریہڑی پٹری والوں کے لیے جو قانون منظور کیا گیا تھا، اسے نافذ نہیں کیا گیا۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 17:31:47
یوم جمہوریہ 2025 کی تقریب سے قبل پولیس، فائر بریگیڈ، ہوم گارڈ اور شہری تحفظ اور اصلاحات کے مجموعی طور پر 942 اہلکاروں کو مختلف زمروں میں بہادری اور خدمات کے ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ہفتے کو جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق ان اہلکاروں کو مختلف ایوارڈز دیں گی۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 17:25:47
مہاراشٹر کے پونے میں ایک پراسرار بیماری نے تشویش پیدا کر دی ہے۔ اب تک اس بیماری سے 73 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جن میں نو زائیدہ بچے بھی شامل ہیں۔ پونے کے تین اسپتالوں نے اس بارے میں مقامی حکام کو الرٹ جاری کیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت اس معاملے پر چوکنا ہے، جبکہ یہ مسئلہ مرکزی حکومت کی توجہ تک بھی پہنچ گیا ہے۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 17:06:16
دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتیں اپنی پوری طاقت جھونک رہی ہیں۔ جہاں عام آدمی پارٹی دہلی میں اپنی حکومت کو برقرار رکھنے کے لیے سرگرم ہے، وہیں کانگریس بھی اپنی کھوئی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 16:59:32
کانگریس نے ہفتہ (25 جنوری) کو ’نیشنل ووٹرز ڈے‘ کے موقع پر الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران کمیشن کی غیر جانبداری کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پارٹی نے کہا کہ موجودہ حالات میں کمیشن کا رویہ نہ صرف آئین کی توہین ہے بلکہ ملک کے ووٹرز کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 11:53:35
دہلی کے جامعہ نگر تھانے کی پولیس نے اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے بیٹے کی موٹر سائیکل کو غیر قانونی طور پر چلانے پر 22 ہزار روپے کا چالان کرتے ہوئے ضبط کر لیا ہے۔ اس پر امانت اللہ خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ کارروائی کس کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy