Tue, 08 Jul 2025 17:01:40
بامبے ہائی کورٹ سے گینگسٹر ابو سلیم کو راحت نہیں ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے پیر کو کہا کہ پہلی نظر میں اس کی رائے ہے کہ ابو سلیم نے پرتگال سے حوالگی کے شرائط کے مطابق ہندوستان میں جیل میں 25 سال کی سزا پوری نہیں کی ہے۔ دراصل ابو سلیم نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ عرضی میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگر اچھے برتاؤ کے لیے چھوٹ کو شامل کیا جائے تو وہ پہلے ہی 25 سال کی سزا کاٹ چکا ہے۔
View more
Tue, 08 Jul 2025 16:59:14
کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سخت ردعمل دیا ہے، جس میں انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکا تھا اور وہ بھی صرف تجارتی دھمکی دے کر۔
View more
Tue, 08 Jul 2025 11:34:59
’’مودی جی کا بڑبولا وعدہ تھا ’نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا‘، لیکن حقیقت ایک سیاہ حقیقت بیان کرتی ہے۔ یعنی ’کھاؤں گا بھی، اور کھلواؤں گا بھی۔‘‘ یہ تلخ تبصرہ کانگریس نے آج 2 بڑے گھوٹالوں کا ذکر کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔
View more
Tue, 08 Jul 2025 11:28:55
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں معروف کاروباری گوپال کھیمکا کے قتل کیس کی تفتیش میں تیزی آ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، اس معاملہ میں شوٹر امیش کمار کو مالسلامی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی نشاندہی پر پولیس نے گنگا کنارے سے مبینہ طور پر واردات میں استعمال ہونے والے ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں۔
View more
Tue, 08 Jul 2025 11:26:18
بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے نمی لے کر آ رہی ہواؤں کی وجہ سے اگلے تین دنوں تک شمال-مغربی اور وسطی ہندوستان میں بارش کا دور جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین دنوں تک مغربی اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ اور دہلی-این سی آر میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات اور راجستھان میں بھی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
View more
Tue, 08 Jul 2025 11:19:01
بہار میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے نام پر ۲۰۰۳ء کے بعد رجسٹرڈ ہونےوالے تمام ووٹرس سے شہریت کا ثبوت مانگنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف داخل کی گئی پٹیشنوں پر سپریم کورٹ فوری سماعت کیلئے رضامند ہوگیاہے۔اس نے ۹؍ سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں کےذریعہ داخل کی گئی پٹیشنوں پر جمعرات، ۱۰؍ جولائی کو سماعت کرنےکافیصلہ کیا ہے۔
View more
Tue, 08 Jul 2025 11:05:43
’’بی جے پی کی حکومت صرف چند سرمایہ داروں کے مفاد کی سیاست کر رہی ہے۔ جب بھی اڈانی یا امبانی جیسے دوستوں کو زمین، پانی یا قدرتی وسائل کی ضرورت پڑتی ہے، تبھی امت شاہ اور مودی جی یاد آتے ہیں کہ کہاں دورہ کرنا ہے، کس ریاست کا خزانہ خالی کرنا ہے۔
View more
Tue, 08 Jul 2025 10:59:09
مرکز کی مودی حکومت نے ’نیشنل اوورسیز اسکالرشپ‘ کے لیے منتخب کئی طلبا سے محض اس لیے بیرون ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع چھین لیا ہے، کیونکہ حکومت کے پاس فنڈ نہیں ہے۔ اس معاملے میں کانگریس نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اپنے متروں اور پی آر (اشتہارات) کے لیے تو کروڑوں ہے، لیکن دلت، قبائلی و حاشیہ پر زندگی گزارنے والے طلبا کے لیے فنڈ نہیں ہے۔‘‘
View more
Tue, 08 Jul 2025 10:55:37
دہلی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے آج مرکز کے زیر انتظام اِس خطہ کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو ایک عرضداشت سونپتے ہوئے ’آیوشمان بھارت منصوبہ‘ کے نفاذ میں موجود سنگین خامیوں کو ظاہر کیا اور اس کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔ اس عرضداشت کی ایک کاپی انھوں نے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ کو بھی اطلاعاً بھیجی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy