Mon, 22 May 2023 13:01:00
کرناٹک میں پچھلی بی جے پی حکومت نے جسٹس بی ایس پاٹل کولوک آیکتہ بنایاوہ سماجی انصاف کے خلاف ہے -جسٹس بی ایس پاٹل کی نامزدگی کی کارروائی درست نہیں تھی اس لیے بی جے پی حکومت سے نامزدلوک آیکتہ کوسبکدوش کیاجاناچاہئے - اس قسم کی ایک درخواست بروزہفتہ نائجاہوراٹاگاراویدیکے نے کیاہے-
View more
Mon, 22 May 2023 12:47:18
لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپوزیشن پارٹیوں نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں - اسی ضمن میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اتوار کو راجدھانی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی- گزشتہ چند ہفتوں میں کجریوال کے ساتھ نتیش کمار کی یہ دوسری ملاقات ہے-
View more
Mon, 22 May 2023 12:39:15
دہلی-این سی آر میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ اتوار کو بھی شدید گرمی کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ساتھ ہی آج اور کل کا درجہ حرارت 43 ڈگری رہنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے پیر کے لیے ہیٹ ویو (لو) الرٹ جاری کیا ہے۔ اب تک لوگوں کو گرمی کی لہر سے راحت مل رہی تھی لیکن اب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے پسینے چھوٹ جائیں گے۔
View more
Mon, 22 May 2023 12:36:21
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لینے کے فوراً بعد سدارامیا نے بنگلورو سٹی کے پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی سے کہہ دیا ہے کہ بنگلورو میں ان کے گزرنے کیلئے زیرو ٹرافک سہولت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
View more
Mon, 22 May 2023 12:29:55
کانگریس کے راجستھان انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس مکت بھارت کا نعرہ دیا تھا، لیکن آج کانگریس نے جنوبی ہندوستان کو بی جے پی سے آزاد کرایا ہے۔ آنے والے وقت میں دیگر ریاستوں سے بھی بی جے پی کی حکومتوں کا جانا یقینی ہے۔
View more
Mon, 22 May 2023 12:18:10
اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اتوار کے روز کہا کہ کسی بھی بینک میں ایک وقت میں 2000 روپے کے نوٹ دوسرے مالیت کے نوٹوں کے ساتھ بدلے جا سکتے ہیں - نوٹ بدلنے کی حد 20000 روپے ہے- یعنی 20000 روپے کے نوٹ ایک ہی بار میں بدلے جائیں گے- نیز، نوٹوں کے بدلنے کے وقت صارفین کو شناختی ثبوت پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے-
View more
Mon, 22 May 2023 12:12:13
اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں واقع چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ریاست سے حج بیت اللہ کیلئے عازمین حج کا پہلا قافلہ آج روانہ ہوگیا۔ ریاست سے آج دو طیارے عازمین کو لے کر روانہ ہوں گے۔ پوری دنیا سے عازمین حج کو لے کر جانے والے طیاروں میں یہ سب سے پہلا طیارہ ہوگا جو مدینہ منورہ پہنچے گا۔پہلے سے طے شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق 288عازمین حج کے پہلے قافلے کو لے کر جانے والے طیارہ نے 12 بجے چودھری چر
View more
Mon, 22 May 2023 12:05:58
2000 روپے کے نوٹوں کو گردش سے نکالنے کے مرکز کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے، کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پیر کو کہا کہ 2000 روپے کے نوٹ نے صرف کالا دھن کا ذخیرہ کرنے والوں کو اپنا پیسہ جمع کرنے میں مدد کی ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے ٹوئٹر پرکہا، "بینکوں نے واضح کیا ہے کہ 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کے لیے کسی شناخت، کسی فارم اور کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہوگی۔"
View more
Mon, 22 May 2023 11:53:39
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے اتوار کے روز کہا کہ لوگ بیان بازی اور مذہب کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، جس کی وجہ سے مستقبل قریب میں ملک کی سیاست بدل سکتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy