Tue, 26 Aug 2025 21:14:35
نیشنل ہائی وے 66 فور لین تعمیری کام میں تاخیر اور غیر محفوظ طریقۂ کار پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) بھٹکل یونٹ نے منگل کے روز احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی انفرا اسٹرکچر پر لاپرواہی کے الزامات لگائے اور کہا کہ ان کے غیر سائنٹیفک کاموں کی وجہ سے ہی آئے دن حادثات ہورہے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔
View more
Tue, 26 Aug 2025 19:25:20
: 4 ستمبر کو 12 ربیع الاول کے موقع پر بھٹکل میں حسبِ روایت فیض الرسول اور منسلک اداروں کی جانب سے میلادالنبی ﷺ کا جلوس نکالا جائے گا۔ اس سے قبل عوام میں بیداری پیدا کرنے اور حضور اکرم ﷺ کا پیغام عام لوگوں تک پہنچانے کے مقصد سے اسٹوڈنٹس اسلامک فیڈریشن (SSF) بھٹکل ڈویژن کی جانب سے آج بروز منگل بعد نمازِ عصر ایک شاندار میلاد پیغام ریلی نکالی گئی، جو اولڈ بس اسٹینڈ سے شروع ہوکر شمس الدین سرکل تک پہنچی
View more
Mon, 25 Aug 2025 21:06:18
جالی روڈ پر واقع تحسین فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکٹ کے کولڈ اسٹوریج روم میں پیر کی دوپہر بھیانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔ آگ پر قابو پانے کے لئے بھٹکل کے ساتھ ساتھ ہوناور اور بیندور سے بھی فائر بریگیڈ کو بلانا پڑا۔ شام قریب چار بجے کافی جدوجہد کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔
View more
Sun, 24 Aug 2025 20:11:50
بھٹکل نور مسجد کے سامنے نیشنل ہائی وے پر آج پھر ایک لاری اور بائک کے درمیان ٹکر ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے بائک سوار معمولی زخموں کے ساتھ محفوظ رہا۔ یہ حادثہ اتوار کی شام تقریباً 4:15 بجے پیش آیا۔
View more
Sun, 24 Aug 2025 14:34:51
دھرمستھلا میں مبینہ طورپراغوا، عصمت دری اور قتل کے بعد متعدد لاشیں ٹھکانے لگانے کا دعویٰ کرنے والے بلدیہ کے سابق صفائی کرمچاری اور نقاب پوش گواہ کوعدالت میں حلف نامہ داخل کرکے جھوٹی گواہی دینے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد پوچھ تاچھ کے لئے 3 ستمبر تک ایس آئی ٹی کی کسٹڈی میں دیا گیاہے۔
View more
Sun, 24 Aug 2025 14:16:41
چند دن پہلے بھٹکل کے ایک معروف ترکاری بیوپاری انور باشاہ کو ایک اجنبی شخص کی جانب سے فون کرکے ان کے تعلق سے نجی ویڈیو اور فوٹو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے کا جو معاملہ پیش آیا تھا، اسے بھٹکل ٹاون پولیس ٹیم نے حل کر دیا ہے اور تین ملزمین گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Sun, 24 Aug 2025 00:46:03
دبئی میں 31 اگست بروز اتوار پہلی بار بھٹکل پرو کبڈی ٹورنامنٹ منعقد ہونے جارہا ہے، جس میں گلف کے مختلف ممالک میں مقیم بھٹکلی کھلاڑی حصہ لیں گے۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 19:23:10
کرناٹک لوک آیکتہ منگلورو ڈویژن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر گنا پی کمار نے پولیس انسپکٹر بھارتی جی اور روی پوار سمیت دیگر عملے کے ساتھ 22 اگست کو منگلورو کے ماننگڈا میں واقع دکشن کنڑا ڈسٹرکٹ اسپورٹس ہوسٹل پر اچانک چھاپہ مارا۔ اس دوران کئی سنگین بے ضابطگیاں اور لاپروائیاں سامنے آئیں۔
View more
Sat, 23 Aug 2025 18:30:47
نیشنل ہائی وے 66 پر مولور کے قریب بیچ سڑک پر آنے والے کتے کو بچانے کی کوشش میں کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہونے کے علاوہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy