ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    مانسون ختم ہوتے ہی کوکن ریلوے ٹریک ڈبلنگ کا کام شروع ہوگا

    مانسون ختم ہوتے ہی کوکن ریلوے ٹریک ڈبلنگ کا کام شروع ہوگا

    Thu, 01 Sep 2016 03:23:36 
    کونکن ریلوے کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سنجے گپتا کے بیان کے مطابق مغربی ساحلی علاقے کی سب سے اہم رابطہ اورآمد رفت کا ذریعہ کہلانے والی کونکن ریلوے لائن کی ڈبلنگ اور الیکٹری فکیشن کا کام مانسون کا موسم ختم ہوتے ہی شروع ہوگا۔اور آئندہ تین برسوں کے اندر یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔
    بنگلورو میں لڑکی کے گال پر کاٹنے والا ملزم سرسی میں گرفتار

    بنگلورو میں لڑکی کے گال پر کاٹنے والا ملزم سرسی میں گرفتار

    Thu, 01 Sep 2016 03:15:32 
    کاروار31/اگست (ایس او نیوز)چند دن پہلے بنگلورو کے ایچ اے ایل علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں تنہاآرام کررہی دارجلنگ کی ایک خاتون کے ساتھ دست درازی کرنے اور خاتون کی طرف سے مزاحمت کرنے پر اس کے گال پر کاٹنے کے بعد وہاں سے فرار ہونے والے پونیت(۴۲ سال) نامی سرسی کے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
    کاروار میں جہیز ہراسانی سے تنگ آکر گھریلوحاملہ خاتون کی خود کشی

    کاروار میں جہیز ہراسانی سے تنگ آکر گھریلوحاملہ خاتون کی خود کشی

    Thu, 01 Sep 2016 03:11:01 
    یہاں سے قریب کڈواڈ نامی علاقے میں ایک گھریلو خاتون نے سسرال والوں کی طرف سے جہیز ہراسانی سے تنگ آکر خود کشی کی کوشش کی جسے بعد میں اسپتال میں داخل تو کیا گیا مگر علاج کارگر نہ ہونے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔فوت ہونے والی حاملہ خاتون کا نام سشما گوویکر بتایا جاتا ہے۔ 
    قربانی کے جانوروں کی سپلائی روکنے کے لئے شمالی کینرا میں 30مقامات پرعارضی چیک پوسٹ کی تنصیب

    قربانی کے جانوروں کی سپلائی روکنے کے لئے شمالی کینرا میں 30مقامات پرعارضی چیک پوسٹ کی تنصیب

    Thu, 01 Sep 2016 03:02:42 
    گنیش چترتھی اور بقر عید کے پس منظر میں ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لئے محکمہ پولیس نے چو کسی اختیار کی ہے۔ خاص کربقر عید پر قربانی کے لئے گائے اور بیلوں کی سپلائی روکنے کے مقصد سے ضلع کے 30مقامات پر عارضی چیک پوسٹ قائم کیے گئے ہیں۔
    رمیّا کا آر ایس ایس اور بی جے پی پر راست حملہ؛ آزادی کی جنگ میں  حصہ نہ لینے بلکہ انگریزوں کا ساتھ دینے کا الزام

    رمیّا کا آر ایس ایس اور بی جے پی پر راست حملہ؛ آزادی کی جنگ میں حصہ نہ لینے بلکہ انگریزوں کا ساتھ دینے کا الزام

    Thu, 01 Sep 2016 02:34:45 
    ایسا لگتا ہے کہ اداکاری کے میدان سے ہوتے ہوئے سیاست کے ایوان میں داخل ہونے والی اداکارہ رمّیا کے تنازعات آئے دن بڑھتے جارہے ہیں۔ پاکستان اور منگلورو پر دئے گئے بیان سے اٹھنے والا تنازعہ ابھی تھما بھی نہیں تھا کہ اس نے بی جے پی اور آر ایس ایس کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والا ایک اور متنازعہ بیان دے ڈالا ہے۔
    پربھنی داعش معاملہ؛  ملزمین کو پولس تحویل سے عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

    پربھنی داعش معاملہ؛ ملزمین کو پولس تحویل سے عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

    Thu, 01 Sep 2016 02:03:35 
     مراٹھواڑہ کے پربھنی شہر سے داعش کے ہم خیال ہونے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت گرفتارمسلم نوجوانوں اقبال احمد کبیر احمد اور رئیس الدین صدیقی کو آج اورنگ آباد کی خصوصی عدالت میں سخت حفاظتی بندوبست میں پیش کیا گیا جس کے دوران ملزمین کو پولس تحویل سے عدالتی تحویل میں دیئے جانے کا عدالت نے حکم جاری کیا ۔
    بی بی ایم پی انتظامیہ شفاف اور گھپلوں سے پاک: میئر

    بی بی ایم پی انتظامیہ شفاف اور گھپلوں سے پاک: میئر

    Wed, 31 Aug 2016 11:35:49 
    پچھلے ایک سال کے دوران برہت بنگلور مہانگر پالیکے کا انتظامیہ انتہائی شفاف اور گھپلوں سے پاک رہا ہے۔یہ دعویٰ آج شہر کے میئر منجوناتھ ریڈی نے کیاجو19ستمبر کو اپنی ایک سالہ میعاد مکمل کرنے جارہے ہیں۔
    بلاسودی زرعی قرضہ کی رقم تین لاکھ سے گھٹا کر 25ہزارتک رکھنے کا حکم جاری

    بلاسودی زرعی قرضہ کی رقم تین لاکھ سے گھٹا کر 25ہزارتک رکھنے کا حکم جاری

    Wed, 31 Aug 2016 11:18:33 
    ریاست بھر میں کسانوں کو دئے جانے والے بلاسودی قرضے کی رقم کو تین لاکھ روپیوں سے گھٹا کر 25ہزار روپے کرنے کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے تمام کوآپریٹیو اداروں کو سرکیولر جاری کیا ہے۔حکومت نے کوآپریٹیو اداروں سے کہا ہے کہ زرعی قرضہ جات فراہم کرنے کیلئے وافر فنڈز کی عدم دستیابی کی بنیاد پر قرضہ جات کی فراہمی پر بندش لگائی جائے
    بورڈز کارپوریشنوں کے چیرمینوں کی فہرست تیار: سدرامیا

    بورڈز کارپوریشنوں کے چیرمینوں کی فہرست تیار: سدرامیا

    Wed, 31 Aug 2016 11:10:41 
    سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کیلئے چیرمینوں اور نائب چیرمینوں کے تقرر کی فہرست تیار ہے، بہت جلد اسے منظر عام پر لایا جائے گا۔یہ بات آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہی۔میسور میں اپنی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے موجودہ چیرمینوں کی میعاد 24اگست کو پوری ہوچکی ہے