Tue, 27 Sep 2016 14:57:17
گذشتہ روز خاتون مسافربس کنڈیکٹر کے درمیان ٹکٹ کے باقی پیسے واپس لینے کے موضوع پر ایک سو او رپانچ سو روپے کے نوٹ کا تنازعہ کھڑا ہواتھا جس کے بعد بس کنڈکٹر نے چلتی بس سے کماردھارا ندی میں کودکر خود کشی کی تھی۔ مگر تلاش بسیار کے بعد بھی کنڈکٹر کا کوئی پتہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 14:54:53
امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ کی جانب سے دنیا کی 50موثرترین شخصیات کی ایک فہرست شائع کی ہے جس میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 14:52:25
امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے پہلے مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مات دے دی۔ امریکی ٹی وی کے پول کے مطابق 62فیصد نے ہیلری جبکہ 27فیصد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹ دئیے۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 14:40:40
کنداپور کے اطراف میں ایک ساتھ چوری کی کئی وارداتیں انجام دی گئی ہیں۔آنگلّی نامی مقام پر ایک الیکٹریکل دکان کا شٹر توڑنے کے بعد اندر گھس کر چوروں نے الیکٹریکل سامان اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا ہے۔جس کی مالیت 80ہزار وپے بتائی جاتی ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 14:36:29
کاروار کی سی جے ایم عدالت میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب چڈی پہن کر عدالت کے کمرے میں گواہی دینے کے لئے آنے والے شخص پر جج نے برہمی دکھاتے ہوئے اسے عدالتی حراست میں بھیجنے کے دھمکی دی۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 14:24:01
آئی اے ایس افیسر چندرشیکھر نائک نے ضلع پنچایت کے ڈپٹی سکریٹری اورعبوری سی ای او کی حیثیت سے چارج سنبھالا ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ دو مہینوں سے یہ دونوں عہدے خالی پڑے ہوئے تھے۔ اب ان عہدوں پر اس نوجوان افسر کی تعیناتی عمل میں آئی ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 14:18:54
وینور کے ایک پرائیویٹ انگلش میڈیم اسکول میں زیرتعلیم 9ویں جماعت کی طالبہ کو اسکول ہیڈ ماسٹر نے اس قدر بے دردی سے پیٹا کہ اسے علاج کے لئے گورنمنٹ اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ طالبہ کے سر میں پانچ ٹانکے لگے ہیں اور اس کے ہاتھوں پر خون جمنے کے نشانات ابھر آئے ہیں۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 14:05:19
سونے کے زیورات گروی رکھ کر قرضہ فراہم کرنے والی کمپنی منّا پورم گولڈ لون کے دفتر کی چھت کاٹ کر نقب لگاتے ہوئے 5کروڑ روپے کے زیورات اور نقدی لوٹے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2016 13:37:31
ساحلی محافظ دستے (کراؤلی کوسٹ گارڈ) نے کاروار کے سمندری علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ماہی گیر کشتیوں کو ضبط کر لیا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy