Tue, 29 Nov 2016 12:14:11
مرکزی حکومت کے کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے فیصلہ کے خلاف اعلان کے مطابق کانگریسی کارکنان ، ڈاکٹر محمد اصغرچلبل سابق صدر نشین گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی ،مئیر گلبرگہ جناب سید احمد اور کارپوریٹرس نے رکن اسمبلی گلبرگہ شمالی وسابق وزیرکرناٹک الحاج ڈاکٹر قمر الاسلام کی قیاد ت میں نہرو گنج بلاک کانگریس کمیٹی آفس سے چوک پولیس اسٹیشن تک ایک زبردست احتجاجی جلوس نکالا ۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 12:10:40
قومی دارالحکومت میں اپوزیشن پارٹیوں نے نوٹ بند ی کے خلاف آج مظاہرہ کیا جس سے کئی علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔سی پی ایم اور سی پی آئی سمیت بائیں بازوکی تمام جماعتوں نے نوٹ بند ی کے خلاف منڈی ہاؤس سے جنتر منتر تک جلوس نکالا۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 12:05:51
یوگنڈا کی پولیس نے آج بتایا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے میں پولیس اور جنگجوؤں کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 62ہو گئی ہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 12:03:36
شامی فورسز نے مشرقی حلب کے ایک اہم محاذ پر باغیوں کو پسپا کر دیا ہے۔ سرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ شامی سپاہیوں نے شمالی محاذ پر باغیوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 11:58:11
جرمن ایئر لائنز لفتھانزا کے پائلٹوں نے منگل اور بدھ کے دن نئی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ پائلٹوں کی یونین کاک پِٹ نے بتایا ہے کہ انتظامیہ سے مذاکرات کے نئے دور کی ناکامی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 11:50:44
بنگلہ دیشی سرحدی گارڈز نے متعدد کشتیوں کو ملکی حدود میں داخلے سے روک دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملکی اپوزیشن کی جانب سے میانمار سے فرار ہو کر بنگلہ دیش میں پناہ کے لیے داخل ہونے والوں کی مدد کے مطالبات کے باوجود حکومتی فورسز ان مہاجرین کی کشتیوں کو بنگلہ دیشی حدود میں داخل ہونے سے روک رہی ہیں۔
View more
Tue, 29 Nov 2016 11:45:20
پاکستان کے موجودہ آرمی چیف راحیل شریف کی تین سالہ مدت ملازمت منگل کے روز ختم ہو جائے گی اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ لے رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy