Sun, 30 Jun 2024 11:42:14
جنتا دل یو نے بہار کے لیے خصوصی ریاست کے درجہ کا مطالبہ ایک بار پھر کیا ہے، جس کے بعد کانگریس نے آج سوال کیا کہ کیا وزیر اعلیٰ نتیش کمار اس مطالبہ سے متعلق اپنی کابینہ سے قرارداد پاس کرانے کی ہمت دکھائیں گے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 11:37:05
نیٹ امتحان میں ہوئی دھاندلی کو لے کر کانگریس کے ذریعہ لگاتار نئے نئے انکشافات کیے جا رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز گجرات کانگریس کے صدر شکتی سنگھ گوہل نے دعویٰ کیا کہ گودھرا میں امتحان کے دوران گڑبڑی کی بات جانتے ہوئے بھی مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے جھوٹ بولا۔ انھوں نے اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر بھی سوال کھڑے کیے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 11:33:50
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے ہفتہ کو کہا کہ ریاست کی مہایوتی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پابند ہے کہ ایماندار طلباء کونیٹ پیپر لیک جیسی بے ضابطگیوں کا شکار نہ ہونا پڑے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 11:30:50
تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے روز کہا کہ اہم اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی شکست کو ہضم نہ کر پانے پر کُلاکوریچی شراب سانحہ کے تعلق سے اسمبلی کی کارروائی میں خلل ڈال رہی ہے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 11:23:43
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مہاراشٹر میں 33 مقامات پر چھاپے مار کر بڑی رشوت کے عوض مشکوک پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں 32 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 11:15:37
دہلی میں ہوئی موسلادھار بارش نے عوام کی پریشانیوں میں اچانک اضافہ کر دیا ہے۔ جگہ جگہ آبی جماؤ جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔ بارش سے متعلق حادثات میں اب تک دہلی میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں سے 3 کی موت انڈرپاس میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 11:05:37
نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے ٹرمینل 1 اور جبل پور کے حادثہ کے ایک دن بعد ہفتہ کے روز راجکوٹ ایئرپورٹ پر بھی حادثہ پیش آیا۔ موسلادھار بارش کے درمیان گجرات کے راجکوٹ ہوائی اڈہ کے باہر مسافر پِک اَپ اور ڈراپ علاقہ میں ایک شیڈ گر گیا۔ اچھی بات یہ رہی کہ اس حادثہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ اس درمیان اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں واقع ایئرپورٹ کی چھت ٹپکنے کی خبر سامنے آ
View more
Sun, 30 Jun 2024 11:00:10
اتر پردیش میں جرائم کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ پولیس کے لیے پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ امیٹھی میں گزشتہ دنوں 4 قتل کے واقعات پیش آئے اور پولیس اب تک خالی ہاتھ دکھائی دے رہی ہے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 10:55:22
ہم آئین کے خادم ہیں، مالک نہیں۔ جج یہ طے نہیں کرتے کہ سماج کیسا ہوگا۔‘‘ یہ بیان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے آج کولکاتا میں جیوڈیشیل اکیڈمی کی ایک تقریب میں حصہ لیتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران دیا۔ اس دوران انھوں نے ہم عصر عدالتی ترقی پر بھی اپنی رائے رکھی اور کہا کہ کبھی کبھی جج ہدایت دیتے وقت اپنی سوچ کا بھی استعمال کرتے ہیں جو کہ نہیں ہونا چاہیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy