Thu, 20 Dec 2018 13:03:01
روزانہ ایک اہم شخصیت کی طرح لباس پہن کر اے پی کو خصوصی درجہ کے لیے مرکزی حکومت پر دباو کا دعوی کرنے والے تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ این سیواپرسا د آج 18ویں صدی کی اہم شخصیت و انگریزوں کے باغی ویرپانڈیا کٹا بومانم کی طرح لباس پہن کر پارلیمنٹ پہنچے۔ویرپانڈیانے برطانوی تسلط کی مخالفت کی تھی اور انگریزوں کے خلاف جنگ کی تھی۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 12:57:55
کانگریس نے وزیر اعظم نریندرمودی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے لوک سبھا الیکشن کی آمد دیکھ کر جی ایس ٹی پر سیاست شروع کردی ہے اور اب وہی قدم اٹھانے کی بات کی جارہی ہے جس کا ذکر ان کی پارٹی مسلسل ساڑھے چار سال سے کررہی ہے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 12:25:19
لوک سبھا میں اپوزیشن کے زبردست ہنگامہ کے درمیان سیروگیسی (کرایہ پر رحم مادر ) ریگولیشن بل 2016 کو منظور کردیا گیا۔اس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 12:19:50
مرکزی تفتیشی بیور(سی بی آئی)کی خصوصی عدالت نے بدھ کے روز اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر خرید سودے میں ’بچولیہ ‘کرسچین مشیل کو 10دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 12:12:13
جموں و کشمیر میں گورنر راج کے چھ ماہ مکمل ہونے کے بعد بدھ کو صدر راج نافذ کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے آج شام کو اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 12:05:00
ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو)نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ سال 2018میں ریکارڈ ساتویں مشن میں اسرو نے 2250کے مواصلائی سٹلائیٹ جی سیٹ۔7Aکو جی ایس ایل وی۔ایف 11کا استعمال کرتے ہوئے اے پی کے سری ہری کوٹہ سے چھوڑا۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 12:01:55
ہندوستان اور چین کی افواج کے درمیان گزشتہ سال ڈوکلام میں تعطل کے بعد دونوں ممالک کی طرف سے باہمی اعتمادبڑھانے کے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اسی ضمن میں چینی فوج کا 12 رکنی وفد ان دنوں ہندوستان کے خیر سگالی دورے پر ہے۔
View more
Thu, 20 Dec 2018 11:57:56
بہارمیں این ڈی اے میں رام ولاس پاسوان کی پارٹی ایل جے پی کے تیور نے سیاسی پاراچڑھا دیاہے۔اپوزیشن نے اس کولے کر بی جے پی پر نشانہ لگایا ہے۔کانگریس لیڈر پریم چندر مشرا نے کہا کہ تین ریاستوں میں بی جے پی کی شکست نے این ڈی اے میں بکھیراؤ طے کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy