Wed, 20 Feb 2019 14:48:14
پچھلے کچھ دنوں سے بھٹکل تعلقہ میں سمندری سیپوں کا گوشت کھانے سے سیکڑوں افراد کے بیمار ہونے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ اس تعلق سے تحقیقات کے لئے منگلورو میں واقع سنٹرل میرین فشنگ انسٹی ٹیوٹ کی ریسرچ ٹیم ڈاکٹر گیتا ششی کمار کی قیادت میں بھٹکل پہنچی اور یہاں پر مرغوب سمندری غذا کے طور پر استعمال ہونے والے سیپیوں کے گوشت کے تعلق سے معلومات حاصل کرنا شروع کیا ۔
View more
Wed, 20 Feb 2019 12:34:57
قومی خواتین کمیشن نے سینئر صحافی برکھا دت کو ملی مبینہ دھمکی سے منسلک خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے منگل کو دہلی پولیس سے کہا کہ وہ اس معاملے میں تیزی سے جانچ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
View more
Wed, 20 Feb 2019 12:24:56
سپریم کورٹ نے حال ہی میں مغربی بنگال بی جے پی میں شامل ہونے والی سابق آئی پی ایس افسر بھارتی گھوش کو ان کے خلاف درج تمام معاملات میں گرفتاری سے منگل کو تحفظ فراہم کر دیا۔
View more
Wed, 20 Feb 2019 12:17:47
کانگریس جنرل سکریٹری جیوتی رادتیہ سندھیا کو اتر پردیش کی ذمہ داری ملنے کے بعد ان کی پارلیمانی سیٹ کو بچائے رکھنے کی ذمہ داری ان کی بیوی پریہ درشنی راجے سندھیا نے سنبھال لی ہے۔
View more
Wed, 20 Feb 2019 12:09:56
اسرائیل نے ہندوستان کو خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف خود کا دفاع کرنے کے لئے بغیر شرط مدد کی پیشکش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس کی مدد کی کوئی حد نہیں ہے۔
View more
Wed, 20 Feb 2019 12:06:06
یہاں ڈونگر پلی کے قریب اے پی جے عبدالکلام روڈ پر واقع ایک کنویں میں قریبی علاقہ کی ایک خاتون نے چھلانگ لگاتے ہوئے خودکشی کرنے کی کوشش کی، مگر مقامی لوگوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو زندہ باہر نکال دیا اور ایک بڑے ممکنہ فساد سے بھٹکل کو بچادیا۔
View more
Wed, 20 Feb 2019 11:58:06
یڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (لا اینڈ آرڈر) انوج شرما کولکاتا کے نئے پولس کمشنر ہوں گے۔ وہ رخصت پذیر کولکاتا کے پولس کمشنر راجیو کمار کی جگہ لیں گے۔ راجیو کمار کو اے ڈی جی سی سی آئی ڈی مقرر کیا گیا ہے۔ سدھی ناتھ گپتا کو اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر کا چارج سونپا گیا ہے۔
View more
Wed, 20 Feb 2019 11:52:25
کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اورسینئرترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے جموں وکشمیرکے پلوامہ میں پچھلے ہفتہ ہوئے دہشت گردانہ حملے کے تعلق سے وزیراعظم نریندرمودی کونشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ سکیورٹی میں خامی کا نتیجہ ہے۔
View more
Wed, 20 Feb 2019 11:49:33
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پلوامہ حملے کاسرغنہ سمیت جیشِ محمد کے دو دہشت گردوں کو سکیورٹی فورس کی جانب سے ہلاک کیے جانے کو بڑی کامیابی بتا یا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy