Sun, 03 Nov 2024 19:22:25
چھتیس گڑھ کانگریس کے صدر دیپک بیج نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں ریاستی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، جس کے لیے وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ اتوار کو رائے پور میں راجیو بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یج نے کہا کہ "ریاستی حکومت عوام کے جان و
View more
Sun, 03 Nov 2024 18:47:39
ہندوستان نے کناڈا کے ایک نائب وزیر کی جانب سے حکومت ہند کے وزیر داخلہ کے خلاف بغیر ثبوت کے الزامات لگانے اور ہندوستانی سفارت کاروں کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کینیڈین حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں سے دو طرفہ تعلقات پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 18:37:10
کرناٹک میں وقف زمینوں کا تنازعہ حالیہ دنوں میں شدت اختیار کر گیا ہے، جس نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر طبقات کو بھی بے چینی میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ زمینیں، جو وقف کی امانت ہیں اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مخصوص کی گئی تھیں، اب حکومتی مداخلت، سیاسی دعوؤں، اور مقامی کسانوں کے احتجاج کی زد میں ہیں۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 17:26:35
بہار میں ترہت قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب کے معاملے پر این ڈی اے میں اندرونی اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔ اس سیٹ کو جے ڈی یو کے کوٹے میں شامل کیا گیا ہے، جو دیویش چندر ٹھاکر کے سیتامڑھی سے ایم پی منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اس خالی نشست پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے، اور این ڈی اے نے جے ڈی یو کے امیدوار کے طور پر ابھیشیک جھا کو میدان میں اتارا ہے۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 17:21:39
نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں 25 رنز کی جیت نے نیوزی لینڈ کو سیریز میں مکمل فتح دلائی۔ یہ کامیابی اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ پہلی بار کسی ٹیم نے بھارت کو اس کی اپنی سرزمین پر تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک
View more
Sun, 03 Nov 2024 17:04:01
بھٹکل کی ایک خاتون دبئی میں ایک بلند عمارت سے گر کر جاں بحق ہوگئیں۔ مرحومہ کی شناخت فاطمہ روضہ بنت محمد علی عیدروسہ (عمر 32 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 12:54:04
کڈبا - پانجا روڈ پر پیش آئے ایک المناک حادثے میں اسکوٹی سوار اس وقت ہلاک ہوگیا جب سڑک کنارے موجود ایک درخت اس کے اوپر گر پڑا ۔ اس حادثے کے پس منظر میں سڑک کنارے خطرہ بنے ہوئے تمام درخت کاٹنے اور مہلوک فرد کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بڑی دیر تک راستہ روک کر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
View more
Sun, 03 Nov 2024 12:31:35
اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ شمالی غزہ کے حالات تباہ کن ہیں کیونکہ اسرائیل نے حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے نام پر وہاں اپنے حملے جاری رکھے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام اور اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے اطفال یونیسیف نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں شہری بھکمری، تشدد اور بیماریوں کے سبب موت کے دہانے پر ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy